ابنِ سلطانُ القلم — Page 183
ابن سلطان القلم ~ 183 - ~ لائق تقلید فلسفیانہ قابلیت اور معقول مذاق: رسالہ افادہ کے ایڈیٹر تحریر کرتے ہیں: ”جناب خان بهادر مولوی مرزا سلطان احمد صاحب سی۔آئی۔ای اکسٹرا سسٹنٹ کمشنر نے محض اپنی قدردانی سے مضمون ذیل روانہ فرمایا ہے۔مولوی صاحب ممدوح کی نمایاں شخصیت ایک عرصہ دراز سے قوم کے علمی کارناموں میں بہت سعی مشکور حاصل کر رہی ہے۔آپ کی فلسفیانہ قابلیت اور معقول مذاق نونہالان قوم کے لیے لائق تقلید ہے۔رسالہ افادہ کے متعلق جن مشفقانہ خیالات کا اظہار باعتبار ہمدردی و علم پرستی جناب موصوف نے فرمایا ہے افادہ اس کا شکریہ ادا کرتا ہے اور از حد ممنون ہے۔مفید فاضلانه و محققانه مضامین رسالہ ”رہنمائے تعلیم“ کے ایڈیٹر آپ کے مضمون ”صحیفہ قدرت“ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں: کچھ عرصہ تک متواتر عالی جناب خان بہادر مرزا سلطان احمد صاحب بی اے سب ڈویشنل افسر سونی پت کے مفید فاضلانہ و محققانہ مضامین درج رسالہ ہوتے رہے تھے ، لیکن اس کے بعد جناب مرزا صاحب موصوف سے کچھ عرصہ تک مضامین طلب نہیں کیے گئے تھے ، جس سے رسالہ ہذا اُن کے مضامین سے خالی رہا، ا رسالہ ”افادہ“۔تاریخ معلوم نہیں ہو سکی۔