ابنِ سلطانُ القلم — Page 182
ابن سلطان القلم ~ 182 ~ ہم مرزا صاحب کی اس تکلیف فرمائی کا ایک دفعہ اور شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جناب نے اپنے منفعت بخش مشاہدات فرنگستان کو ناظرین ”اقبال“ کے لیے مسلسل طور پر قلمبند کرناشروع کر دیا ہے۔سر محرر کہنہ مشق اور شہرہ آفاق سحر نگار : 166 رسالہ ”العالم“ کے مارچ ۱۹۲۰ء کے شمارہ میں آپ کا مضمون بعنوان ”العالم “ شائع ہوا۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے رسالہ کے ایڈیٹر مکرم محمد عالم صاحب تحریر کرتے ہیں: العالم کے عنوان کی تحت میں جو مضمون آپ کے پیش نظر ہے یہ ہمارے محترم اور کرم فرما جناب مرزا سلطان احمد خاں صاحب اکسٹر اسسٹنٹ کمشنر کا نتیجہ فکر ہے جو ایک کہنہ مشق اور شہرہ آفاق سحر نگار ہیں۔آپ کی وسعت نظر اور تحقیق ادبیات مسلم ہے اور اس دعویٰ کے ثبوت کے لیے ان کا مندرجہ ذیل محققانہ مضمون کافی ہے۔ہندوستان کا کوئی ایسا رسالہ نہیں جس کو آپ کی قلمی اعانت کا فخر حاصل نہ ہو۔خدا کا شکر ہے کہ ”العالم“ بھی اس فخر سے محروم نہیں رہا اور مرزا صاحب موصوف نے نہایت مہربانی سے اپنے چشمہ فیض سے ”العالم “ کو بھی سیراب کرنے کا وعدہ فرمایا ہے جس کے لیے ہم ان کے بدل مشکور مشکور ہیں۔" ،، ا رسالہ ”اقبال“ ماه اکتوبر ۱۹۱۴ء صفحه ۳، ۴ رسالہ ” العالم “۔تاریخ معلوم نہیں ہو سکی۔