ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 134 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 134

ابن سلطان القلم ~ 134 ~ ”اے عمی ! بازی خوبیش کر دی“: مرزا غلام قادر صاحب کے انتقال ہونے سے دو تین دن پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دکھایا گیا کہ گویا مرزا سلطان احمد صاحب مرزا غلام قادر صاحب کو مخاطب کر کے کہہ رہے ہیں کہ ”اے عمی! بازی خویش کردی و مرا افسوس بسیار دادی“ یعنی : اے چا! تو اپنی جان پر کھیل گیا اور مجھے بہت افسوس میں چھوڑ گیا۔' اس واقعہ کو بہتر ہو گا کہ حضرت اقدس کے الفاظ میں لکھ دیا جائے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں: ”اپنے بھائی مرزا غلام قادر مرحوم کی وفات کی نسبت پیشگوئی ہے جس میں میرے ایک بیٹے کی طرف سے بطور حکایت عن الغير مجھے یہ الہام ہوا۔”اے عمی! بازی خویش کردی و مرا افسوس بسیار دادی“ یہ پیشگوئی بھی اس شرمپت آریہ کو قبل از وقت بتلائی گئی تھی اور اس الہام کا مطلب یہ تھا کہ میرے بھائی کی بے وقت موت ہو گی، جو موجب صدمہ ہو و گی۔جب یہ الہام ہوا تو اس دن یا اس سے ایک دن پہلے شرمپت مذکور کے گھر میں ایک لڑکا پیدا ہوا ہے جس کا نام میں نے امین چند رکھا ہے۔میں نے کہا کہ ابھی مجھے الہام ہوا ہے کہ ”اے عمی! بازی خویش کردی و مرا افسوس بسیار دادی“ اور ہنوز اس الہام کے میرے پر معنی نہیں کھلے۔میں ڈرتا ہوں کہ اس سے مراد تیرا لڑکا امین چند ہی نہ ہو کیونکہ تیری میرے پاس آمدو رفت بہت ہے اور ا ترجمه الهام از تذکره جدید ایڈیشن ص۔