ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 135 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 135

ابن سلطان القلم ~ 135 ~ الہامات میں کبھی ایسا اتفاق ہو جاتا ہے کہ کسی تعلق رکھنے والے کی نسبت الہام ہوتا ہے۔وہ یہ بات سن کر ڈر گیا اور اس نے گھر میں جاتے ہی اپنے لڑکے کا نام بدلا دیا۔یعنی بجائے امین چند کے گوکل چند نام رکھ دیا۔وہ لڑکا اب تک زندہ ہے اور ان دنوں میں کسی ضلع کے بندوبست میں مسل خوان ہے اور بعد اس کے میرے پر کھولا گیا کہ یہ الہام میرے بھائی کی موت کی طرف اشارہ ہے۔چنانچہ میرا بھائی دو تین دن کے بعد ایک ناگہانی طور پر ہو گیا اور میرے اس لڑکے کو اس کی موت کا صدمہ پہنچا اور اس پیچ میں آ کر شرمیت مذکور جو سخت متعصب آریہ ہے گواہ بن گیا۔“ فوت غرض جس طرح پر حضرت مرزا غلام مرتضیٰ مرحوم کی وفات کی خبر قبل از وقت آپ کو دی گئی تھی اپنے بڑے بھائی مرزا غلام قادر مرحوم کی وفات کی خبر بھی اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت دی اور یہ واقعہ ۱۸۸۳ء میں ہوا۔درشنی آدمی اس الہام کی تائید میں ایک اور مبشر رؤیا بھی حضرت والد صاحب قبلہ کی وفات کے دوسرے یا تیسرے دن آپ نے دیکھی۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ : اس عاجز کو بھی اس بات کا ذاتی تجربہ ہے کہ بعض اوقات خواب یا کشف میں روحانی امور جسمانی شکل پر متشکل ہو کر مثل انسان نظر آجاتے۔مجھے یاد ہے کہ جب میرے والد صاحب غفر اللہ لہ جو ایک معزز رئیس اور