ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 133 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 133

ابن سلطان القلم ~ 133 ~ اس رؤیا کے کئی تعبیریں ہو سکتی ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ کے نزدیک اس رؤیا سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کے لیے ہدایت مقدر کی ہوئی تھی۔چنانچہ یہ رویا درج کر کے آپ بیان فرماتے ہیں: ” آپ کا مرز اسلطان احمد صاحب کے متعلق یہ کہنا کہ 'یہ میرا بیٹا ہے، بتا رہا تھا کہ ان کے لیے آپ کی روحانی ذریت میں شامل ہونا مقدر ہے ، مگر حضرت مسیح موعود “ اور پھر حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے زمانے میں وہ احمدیت میں داخل نہ ہوئے۔جب میرا زمانہ آیا تو اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان کیے کہ وہ میرے ذریعے سے احمدیت میں داخل ہو گئے۔166 سلطان احمد آئے ہوئے ہیں: حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات میں آپ کے بارہ میں ایک اور رؤیا کا ذکر ملتا ہے۔اور وہ یہ کہ ۲۶ جنوری ۱۹۰۳ء کو جب حضور نماز ظہر کے لیے تشریف لائے تو حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے بیان کیا کہ رات کو میں نے خواب دیکھا کہ سلطان احمد (حضور کے لڑکے) آئے ہوئے ہیں۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ ”میرے گھر میں ایک ایسی ہی خواب آئی تھی اس کی وہی تعبیر بتلائی جو آپ نے کبھی یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی نشان ظاہر ہو گا۔سلطان سے مراد براہین اور نشان ہوا کرتا ہے۔الموعود۔انوار العلوم جلد۱۷، صفحہ ۶۳۶ ۲ ملفوظات جلد سوم صفحه ۵۰ ،،