ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 100 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 100

ابن سلطان القلم ~ 100 ~ محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ یہ معافی نامہ صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب نے اپنے ہاتھ سے لکھ کر ابا جان (حضرت مرزا عزیز احمد کو دیا تھا اور کہا تھا کہ اس کی نقل کر کے اپنے دستخطوں کے ساتھ حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں بھیجوا دو۔چنانچہ والد صاحب نے یہ معافی نامہ نقل کیا اور اپنے دستخط کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں بھجوا دیا۔ملفوظات جلد پنجم میں ”مرزا عزیز احمد کی تجدید بیعت“ کے زیر عنوان لکھا ہے: ”مرزا عزیز احمد صاحب نے میانوالی سے جہاں آپ بتقریب موسمی رخصت مقیم ہیں مفصلہ ذیل خط حضرت کی خدمت میں بھیجا: نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم بسم اللہ الرحمن الرحیم بخدمت امام زمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام السلام علیکم ورحمة الله وبركاته فدوی اپنے گذشتہ قصوروں کی معافی طلب کرتا ہے اور التجا کرتا ہے کہ اس خاکسار کی گذشتہ کوتاہیوں کو معاف کر کے زمرہ تابعین میں شامل کیا جائے۔نیز اس عاجز کے حق میں دعا فرما دیں کہ آئندہ اللہ تعالی ثابت قدم رکھے۔حضور کا عاجز عزیز احمد “ یہ بات محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نے خاکسار سے بیان کی۔(مؤلف)