ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 99 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 99

ابن سلطان القلم ~ 99 ~ حضرت والد صاحب نے مجھے اس سے سخت الفاظ پھر کبھی نہ کہے اور نہ کبھی اس واقعہ سے قبل کہے تھے حالانکہ حضرت والد صاحب نے ابھی تک حضور علیہ السلام کی بیعت بھی نہ کی تھی۔حضرت مرزا عزیز احمد صاحب کی تجدید بیعت: اپنے صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کے فرزند حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب علی گڑھ کالج میں زیر تعلیم تھے۔ان دنوں کالج کے طلبہ نے اُستادوں کی مخالفت میں سٹرائیک کیا جس میں صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب بھی شریک ہوئے۔چونکہ یہ امر سلسلہ کی تعلیم کے خلاف تھا اس لیے جب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو اس کی اطلاع ہوئی تو آپ نے صاحبزادہ صاحب کو خارج از بیعت کر دیا۔اس پر صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب نے ایک معافی نامہ حضرت اقدس کی خدمت میں ارسال کیا۔محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ ابا جان (حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب) فرمایا کرتے تھے کہ میں تو پریشان تھا ہی مگر ہمارے والد یعنی مرزا سلطان احمد صاحب اس قدر پریشان ہوئے کہ مجھے بار بار فرماتے تھے کہ جلدی معافی کا خط لکھو۔حتی کہ جب ان کو معلوم ہوا کہ میں ستی کر رہا ہوں تو خود بٹھا کر مجھ سے معافی کا خط لکھوایا۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنے والد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت پر دل سے یقین رکھتے تھے۔" ا روزنامه الفضل ربوه ۲۲ اپریل ۱۹۷۳ء ۲ رسالہ المنار، جولائی اگست ۲۰۱۸۔ٹی آئی کالج اولڈ سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن جرمنی