ابنِ سلطانُ القلم — Page 89
ابن سلطان القلم ~ 89 - مرزا سلطان احمد صاحب نے فرض محال کے طور پر کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا بھی ہو یا اس سے بڑھ کر اگر وہ میرے مکان پر ہل بھی چلا دیں تب بھی میں ان سے اختلاف نہیں کروں گا اور تم اپنی سازش اور فتنہ پردازی میں کامیاب نہیں ہو گے۔جماعت کے لیے غیرت کا اظہار : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال کے بعد جب مخالفین نے حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کے خلاف شر انگیز خبریں اُڑائیں اور یہ کوشش شروع کی کہ کسی طرح آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دوسری زوجہ محترمہ حضرت اماں جان سیّدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ کی اولاد کی مخالفت پر آمادہ کیا جائے تو اس پر آپ نے ایک دوست کے نام مندرجہ ذیل خط تحریر فرمایا جو کہ پیسہ اخبار میں شائع ہو گیا تھا۔د مکرم بنده! والا نامہ پہنچا۔نفس پر مشکور فرمایا۔ہمیشہ لوگ اپنی ذات پر اور اپنے دوسروں کا فیصلہ کیا کرتے ہیں۔ذاتی کاوشوں کا مذہبی رنگ میں لا کر نتائج نکالنے کے عموما عادی ہوتے ہیں۔جن جلد بازوں نے میرے متعلق یہ خبریں اُڑائیں انھوں نے یہ سمجھا کہ سچا اسلام صرف یہی ہے کہ ایک لڑکا اپنے باپ کے مرنے پر شرارت اُٹھائے اور فصل بندی کر دے، لیکن ان کو یہ معلوم نہ تھا کہ میں اس قسم کے اسلام سے بیزار ہوں اور میری رائے میں جو اسلام یہ