ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 88 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 88

ابن سلطان ال فصل 88- احمدیت سے وابستگی ”میاں محمود میرے بھائی ہیں“: فتنه احرار کے زور کے زمانہ میں چند متعصب لوگ جو غیر از جماعت تھے آپ کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ آپ کی زمین کے دو چھوٹے ٹکڑے میاں محمود (حضرت خلیفۃ المسیح الثانی) آپ کی اجازت کے بغیر زیر کاشت لے آئے ہیں۔اس پر آپ ان لوگوں پر سخت ناراض ہوئے اور فرمایا: فوڑا یہاں سے چلے جاؤ۔میاں محمود میرے بھائی ہیں۔اگر وہ میرے مکان کی چھت پر بھی ہل چلوا دیں تو بھی میں ان سے اختلاف نہیں کروں گا۔“ یہ بظاہر ایک وقتی بات تھی لیکن اس کے اندر یہ شہادت پائی جاتی ہے کہ آپ بخوبی سمجھتے تھے کہ حضرت محمود " جس کارِ دین کو سرانجام دے رہے ہیں وہ وہی کام ہے جسے ان کے گرانقدر والد حضرت مسیح موعود علیہ السلام سرانجام دے رہے تھے۔۔یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ حضرت مصلح موعودؓ نے کسی کی زمین بلا اجازت کاشت نہیں کی تھی۔یہ محض مخالفین کی شرارت اور افترا تھا۔حضرت ایاز محمود۔صفحہ ۱۷۶-۱۷۷