ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 90 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 90

ابن سلطان القلم ~ 90 سکھاتا ہے کہ باپ کی بے عزتی اور بے وقری کی جائے اور باپ کے پسماندگان کے ساتھ فساد کیا جائے وہ کفر اور ارتداد سے بھی بدتر ہے۔اگر ایسے شرمناک اسلام کی وجہ سے بہشت بھی مل سکے تو میری رائے میں وہ دوزخ سے بھی بدتر ہے۔لعنتی ہے وہ بیٹا اور کم بخت ہے وہ لڑکا جو باپ کی میت کو خراب کرے اور چھوٹے بھائیوں سے ناحق اُلجھے۔مسلمان ایک طرف تو یہ کہتے ہیں کہ ماں باپ کے قدموں کے نیچے بہشت اور دوسری طرف یہ امید رکھتے ہیں کہ ایک سمجھدار لڑکا باپ کی تخریب کا موجب ہو اور دین و دنیا میں روسیاہی سہیڑے۔اور میں اگر یہ حرکت کرتا بھی تو کیا اس تصور پر کہ قادیان میں ان کی بدولت روز و شب قرآن کریم کی تلاوت اور اذان کی آواز گونجتی ہے۔ست اعمال تھا۔مجھے اسلامی جوش اس قدر مجبور کرتا کہ میں اس قدر مومن جاتا کہ قرآن خواں جماعت کو قادیان سے نکالنے کی فکر کرتا۔حاشا وکلا۔۔۔قادیان کی جماعت خدا کے فضل و کرم سے بمقابلہ میرے ہزاروں درجه نیک، متقی، عامل شریعت، شب بیدار اور پرستار خدائے لایزال ہے اور میرے اعمال آپ خوب جانتے ہیں کیا ہیں۔کیا باوجود ان اعمال کے ایسی جماعت کی مخالفت کر سکتا ہوں۔لوگ انھیں کافر سمجھیں اور قابل دار۔وہ مجھ ہو سے حد درجہ نیک اور قابل عزت ہیں۔۔۔۔۔میں