ابن رشد — Page 81
متعدد پروفیسروں نے منطق کے اصولوں کا اطلاق میڈیسن پر بالکل ویسے ہی کیا جس طرح ابن سینا اور نے کیا تھا۔اس کا ضمنی فائدہ یہ ہوا کہ سائنس میں ایک نئے طریق کار کا آغاز ہوا جسے ریزولیوشن اینڈ کمپوزیشن (Resolution & Composition) کا نام دیا گیا۔ماڈرن سائنس کی ترویج میں اس طریق کار کا بہت بڑا ہاتھ ہے کیونکہ اس میں تجربے کی اہمیت پر بہت زور دیا گیا۔ارسطو کا کہنا تھا کہ سائنسی حقائق کی دریافت کے لئے مشاہدہ ہی کافی ہوتا ہے مگر اس طریق کار میں حقیقت کے مشاہدہ سے کام شروع کر کے اس کو اجزائی حصوں میں ریز الو کیا جاتا تھا۔مثلاً بخار کی وجوہات: بخار کسی مائع کے گرم ہونے سے یا کسی عضو کے گرم ہونے سے ہو سکتا ہے، پھر مائع کے گرم ہونے کی وجہ یا تو خون ہے یا پھر بلغمی مادر، یوں کرتے کرتے انسان بخار لاحق ہونے کی خاص وجہ یا پھر بخار کی اصل حقیقت اور وجوہات کا علم حاصل کر لیتا ہے۔(1) اس سائنسی اصول کے ماتحت کی بعض نظریات (تھیوریز) کو پر کھا گیا مثلاً اس نے تھیوری آف کلر (Theory of Colour) وضع کی جس کے مطابق رنگوں کے لئے دو جڑواں متضاد خواص کا مختلف کمیتوں میں ہونا ضروری ہے جیسے منور اور مدھم محدود اور غیر محدود: Averroes developed a theory of colour which held that colors were attributed to the presence in varying degrees of two pairs of opposite qualities: brightness and obscurity, bounded and unbounded۔اس تھیوری کے مد نظر بہت سے سائنس دانوں بشمول آئزک نیوٹن نے اپنی تھیوریز کو پرکھا اور پھر اس کے جواب میں اپنی تھیوری آف کلر پیش کیں۔(2) نے مقناطیسی جاذبیت پر تحقیق کی تھی جس کی تشریح انواع کی بڑھوتری کی گئی۔کیونکہ مقناطیس کو جو چیز چھوتی ہے اس کے اجزاء یا خواص میں تبدیلی آجاتی (جیسے پانی اور ہوا) پھر لوہے کے پاس پڑے اجزاء تبدیل ہو جاتے جن کے ایٹم میں حرکت پیدا ہوتی اور یہ مقناطیس کی طرف لپکتے ہیں۔جان فیراڈے اور میکس ویل نے جو ٹیوبز آن فورس ( Tubes of force ) کئی سوسال بعد برطانیہ میں بنائی تھیں وہ اس کے مشابہ تھیں۔تاہم کی دریافت نیز فیراڈے اور میکس ویل کی دریافت کے مابین کسی نے ابھی تک براہ راست ربط ثابت نہیں کیا: "Averroes had also investigated the problem of magnetic attraction and this had been explained as a form of multiplication of species۔That is, the lodestone modifies the parts of the medium touching it (air or water), and 81