ابن رشد

by Other Authors

Page 65 of 161

ابن رشد — Page 65

دیلی سے علی الترتیب 1980ء اور 1984ء میں شائع ہوئے ہیں۔اردو ترجمہ دوسری بار 1987ء میں بھی چھپا ہے۔مغرب میں کی شہرت فلسفہ اور ارسطو کی کتابوں کی تفاسیر کی وجہ سے ہے۔جبکہ مشرق میں اس کی شہرت بے نظیر فقیہ اور عالی مرتبہ طبیب کی بناء پر ہے۔کتاب الکلیات ابن سینا کی القانون فی الطب کی پہلی جلد سے بہت مطابقت رکھتی ہے۔ابن سینا نے نظریاتی طلب کی مختلف شاخوں کے تذکرے کے بعد کہا ہے کہ جو شخص ان پر مکمل عبور حاصل کرلے وہ خود کو طبیب کہہ سکتا ہے چاہے دوبا قاعدہ مطلب نہ بھی کرتا ہو۔اس نقطہ نظر سے کو اتفاق ہے۔اس لئے کہ ابن سینا کی اس سند سے خود کو طبیب کہلانے کا حق دار سمجھتا تھا۔کتاب الکلیات میں اس نے سائیکالوجی پر جن نظریات کا اظہار کیا، ان نظریات سے امریکی مصنف ولیم جیمز ( William James 1842-1910ء) نے اپنی کتاب پرنسپلز آف سائیکالوجی (Principles of Psychology) میں خوب استفادہ کیا ہے (19)۔پروفیسر نیوئے برگر اس کتاب کے بارے میں لکھتا ہے: "Colliget betrays extraordinary wide reading, a gift for adaptation and a mastery of dialectics۔It is a colossal commentary upon the first book of Canon۔It presents little that is new; the practical contents may be looked upon as the ripe fruit of author's reading"(20) کلیات سمیت فن طب پر کی 20 کتابوں کی تفصیل درج ذیل ہے: جالینوس کی طب پر 8 کتابوں کی تلاخيص تلخيص كتاب التعرف ، تلخيص كتاب القوى الطبيعية ، تلخيص كتاب العلل والاعراض، تلخیص کتاب الاسطقسات ، تلخيص كتاب حيلة البر، تلخيص كتاب المزاج ، تلخيص كتاب الحميات، تلخيص كتاب الادوية المفردہ ہیں۔ان کتابوں کے عربی مخطوطات ابھی تک موجود ہیں۔مقاله فی التریاق کا ترجمہ اینڈریا الیا گوAndrea Alpag) نے لاطینی میں کیا۔اس کا مخطوطہ اسکور یال (اپین) کی لائبریری میں ہے۔کلام علی مسئلة من العلل عبرانی زبان میں اس کا ترجمہ لیڈن، ہالینڈ میں موجود ہے۔مقاله في المزاج ، مـ ، مقاله فى حيلة البر، مقاله في المزاج المعتدل ، مقاله في نوائب الحمى، مقاله في حميات العفن۔دو کتا ہیں جن کے لاطینی عنوان یہ ہیں: De spermalo اور Canonis de medicinis Laxatives - مراجعات و مباحث بین آبی بكر ابن الطفيل و بين فی رسمه للدواء فى كتابه الموسوم بالكليات 65