ابن رشد

by Other Authors

Page 64 of 161

ابن رشد — Page 64

الصحة ( Health ) المرض (Diseases) الادويه والاغذيه Drugs Foods) حفظ الصحة (Hygiene) شفاء المرض (Therapy) اور العلامات (Symptoms of Disease) - کتاب کے بعض اصل اجزاء عربی میں اور لاطینی میں اسکو ریال لائبریری میں موجود ہیں۔اس کی زبر دست افادیت کے پیش نظر ائی کے یہودی اسکالر بینا کو سا (Banacosa) نے پیڈ ڈا میں اس کا لاطینی میں ترجمہ کا لجھیٹ (Colliget) کے عنوان سے 1255 ء میں کیا تھا۔اس کا عبرانی ترجمہ ابراهام بن ڈیوڈ ( Abraham ben David) نے کیا تھا جبکہ عبرانی نظم میں اس کو موسمز این طبون (1260 Moses ben Tibbon ) نے ڈھالا۔عبرانی میں ایک اور ترجمہ فرانس کے شہر بے زئیرز (Beziers) میں 1261 ء میں غرناطہ کے سالومن بن جوزف ( Solomon ben Josephs) نے کیا۔اور اس کا ایک لاطینی ترجمه مشهور مترجم آرمن گاڈ بین بلیس (Armengaud ben Blaisc) نے میں سال بعد 1284ء میں کیا جو دنیس (اٹلی) سے 1496 ء میں طبع ہوا۔عربی متن بمع لاطینی ترجمہ آکسفورڈ سے 1778ء میں اور فرانسیسی ترجمہ 1861ء میں شائع ہوا۔یورپ کے میڈیکل اسکولز کی ریڈنگ لسٹ میں یہ کتاب انیسویں صدی تک شامل تھی۔یو نیورسٹی آف پیڈوا (اٹلی) میں القانون في الطب اور کتاب الکلیات دونوں طب کی درسی کتابوں کے طور پر پڑھائی جاتی تھیں۔کتاب الکلیات کا پہلا پرنٹ ایڈیشن 1482ء میں دنیس کے مطبع سے شائع ہوا تھا۔کتاب الکلیات اکثر ایک جلد میں زکریا رازی اور یخنی ابن سرافیون کی کتابوں کے ہمراہ شائع ہوا کرتی تھی مثلاً اسٹراس بورگ کا 1531 ء کا ایڈیشن۔اس کے علاوہ ابن زہر کی کتاب النیسیر کے ہمراہ ایک جلد میں و فیس شہر سے یہ سات بار (1490۔1496,1497,1514,1530,1531,1533ء) شائع ہوئی تھی۔کینیڈا کے شہرہ آفاق تعلیمی ادارے یونیورسٹی آف میک گل ( مانٹریال) کی لائبریری میں کتاب الکلیات کا وہ لاطینی ایڈیشن موجود ہے جو 1482ء میں شائع ہوا تھا۔اس کے 116 صفحات ہیں۔جلد چمڑے کی ہے۔اسی طرح ایک اور لاطینی ایڈیشن بھی موجود ہے جو 1562ء میں وفیس سے شائع ہوا تھا۔ٹائٹل پیج پر لکھا ہے: لکھا cantica item Avicennae cum eiusdem Averrois commentariis اس کے علاوہ ٹائٹل پیچ جرمن میں بھی ہے : Die Medizinischen Kompendium۔اس کے 312 صفحات ہیں۔مزید معلومات کے لئے لائبریری کی ویب سائٹ دیکھی جاسکتی ہے۔http://aleph۔mcgill۔ca الكليات في الطب بمع حاشیہ جے ایم فور نیاس (J۔M۔Fomeas) نے میڈرڈ سے دو جلدوں میں 1987 ء میں شائع کی تھی۔اس کا اصل عربی متن اور اردو ترجمہ دو الگ الگ جلدوں میں یونانی طب کی مرکزی کونسل نئی 64