ابن رشد

by Other Authors

Page 127 of 161

ابن رشد — Page 127

دستیاب ہوئی جو 1519ء میں روم سے شائع ہوئی تھی۔اینڈریو الپا گو (Andrew Alpago) نے ابن سینا کی کتاب القانون کے لاطینی ترجمے پر نظر ثانی کی۔1584ء میں عربی پریس روم میں طباعت کے لئے لگا یا گیا جس کا سر پرست میڈیسی ( Medici) خاندان تھا۔یورپ کی یونیورسٹیوں میں عربی کی تعلیم دی جانے لگی اور گیلام پوسل (G۔Postel) نے 1935ء میں پیرس میں یورپ کی سب سے پہلی عرب چیر (Arab Chair ) قائم کی اور عربی قوائد نحو پر کتاب لکھی۔ایڈورڈ پوکاک (Pocock) نے عربی تاریخ پر ایک کتاب سپرد قلم کی۔جس میں ممتاز مسلمان فلاسفہ کے حالات زندگی اور نظریات پیش کئے۔اس نے ابن طفیل کے ناول حی ابن یقطان کا ترجمہ کیا اور اس کے بیٹے نے اس کو عربی متن کے ساتھ شائع کیا۔یورپ کی یونیورسٹیوں میں اسلامی فلسفے کے اثر کے تحت سائمن دین ری ایٹ (Simone van Riet) نے ابن سینا کی کتابوں کے لاطینی تراجم اور کی کتابوں کے مجموعے (Corpus Averroicum) کو شائع کیا۔اور سکیولر ازم چودہویں صدی کے شروع نصف میں پیڈو یونیورسٹی (اٹلی) کے ممتاز پر دفیسروں نے رشدی تحریک کی شمع کو لود ینے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔اس میں فلسفہ اور طلب دونوں موضوعات شامل تھے۔ان اساتذہ میں قابل ذکر نام ہیں: گریگوری آف ریمنی (Gregory of Rimini) جیروم فیراری Jerome Ferari)، جان آف جندون ( John of Jandun)، ار بانو آف بولونا (Urbano of Bologna)، پیٹر آف ابانو ( Pierre of Abano)۔ان نامور اساتذہ میں جان آف جندون (وفات 1328 ء ) سب سے زیاد و ممتاز تھا جس کے دل میں کے لئے بہت احترام تھا۔اس نے کو "صداقت کا نڈر محافظ " خطاب دیا تھا۔وہ کائنات کے قدیم ہونے عقل کل اور شخصی حیات جاودانی کے ناممکن ہونے پر فلسفیانہ طور پر یقین رکھتا تھا۔رشدی تحریک میں سب سے متنازع نظریہ یعنی مادہ کے بغیر کائنات کے تخلیق (ex nihilo) ہونے کو دو نا قابل تسلیم سمجھتا تھا۔وہ کہتا تھا کہ میرے نزدیک خدا ایسا کر سکتا ہے، کس طرح؟ مجھے معلوم نہیں ، صرف خدا ہی جانتا ہے۔قرآن حکیم نے اپنے اعجاز بلاغت سے ex nihilo کا ثبوت اس آیت کریمہ میں پیش کیا ہے۔الذی جعـل لـكـم مـن الشجر الاخضر ناراً فاذا انتم منه توقدون (36:81) (ترجمہ: وہ ایسا قادر ہے کہ ( بعض ) ہرے درخت سے تمہارے لئے آگ پیدا کر دیتا ہے، پھر تم اس سے مزید آگ سلگاتے ہو۔") جان جندون کا دوست اور رفیق کار مارسیلیس آف پیڈ وا ( Marsilious of Padua 1343ء) تھا۔ان دونوں نے مل کر سیاسیات پر ایک مشہور کتاب بنام امن کا محافظ (Defensor Pacis) لکھی جس میں کے 127