ابن رشد

by Other Authors

Page 104 of 161

ابن رشد — Page 104

دستیاب نہ ہوں؟ یا ممکن ہے کہ اس نے اپنے استاد کا ذکر جان بوجھ کر نہیں کیا تا کہ اندلس میں منطق کے علم کو احیاء ثانی عطا کرنے کا پورا اعزاز اس کومل جائے۔الموحد حکمراں ابو یوسف کے دور میں کو شہر بدر کیا گیا تھا اور اس کی کتابیں ضبط کی گئی تھیں، ممکن ہے کہ ابن طملوس کی زندگی میں یہ منفی رجحان برقرار رہا ہو کہ چونکہ زیر عتاب ہے اس لئے اس سے اجتناب مناسب ہے۔سے فلسفہ سے تعلق کی بناء پر جو سلوک کیا گیا اس سے اندلس میں فلسفہ کی تعلیم حاصل کرنے میں مضمر خطرات واندیشوں کا اندازہ ہوتا ہے۔رشدی تحریک بارہویں صدی کے آخر میں یورپ میں فلسفہ کی ایک تحریک کا جسے رشدی تحریک (Averroism ) کا نام دیا گیا تھا، آغاز ہوا۔اس تحریک کی بنیاد کے تشریح کردہ ارسطو کے مزعومہ نظریات پر تھی۔اس میں دو بڑے فلسفیوں نے خاص طور پر حصہ لیا، دیگر آف برابانت (Siger of Brabant ) اور ٹامس ایکوئے ناس (Thomas Acquinas)۔یگر فرانسکن فرقہ کا پیروکار، لبرل گروپ کا لیڈر اور کا زبردست حامی تھا۔ٹامس ڈومینیکن فرقہ کا پیروکار، کنز رو بیو گروپ کا لیڈر اور کا شدید مخالف تھا۔رشدی تحریک کے عقائد یا نظریات درج ذیل تھے جو کی ارسطو کی کتابوں کی شرحوں سے محققین نے اخذ کئے تھے۔بدقسمتی سے نے جو کچھ لکھا تھا اسے غلط طور پر سمجھا گیا۔سر ٹامس آرنلڈ اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہتا ہے: In default of accurate study of what Averroes actually wrote and taught it was inevitable that the Church should condemn Ibn Rushd۔لوگوں نے بہت سارے مفروضے خود اپنی طرف سے گڑھ لئے اور ان کو کی طرف منسوب کر دیا۔یہ دنیا لاقانی اور غیر دائی ہے۔روح کی دو قسمیں ہیں ، ایک انفرادی دوسری خدائی۔انفرادی روح لافانی نہیں ہے۔تمام بنی نوع انسان میں ایک ہی غیر دائمی عقل اور روح موجود ہے، اس کا نام (Monopsychism) ہے۔مُردوں کا جسمانی شکل میں دوبارہ زندہ ہونا (معاد) ممکن نہیں۔مذکورہ بالا مفروضات سے مشابہ 19 مفروضات کو کیتھولک چرچ نے پیرس یونیورسٹی میں پوپ کی اجازت سے پہلی بار 1270 ء اور دوسری بار 1277ء میں مزید 219 مفروضات کو لائق تعزیر قرار دے کر ان کی تشہیر اور تبلیغ پر مذہبی پابندی لگائی۔یہ ایک قسم کا پاپائے روم کی مذہبی عدالت کا فرمان (Papal Inquisition ) تھا۔حیرانی کی 104