ابن رشد — Page 105
بات یہ ہے کہ ایک سو سال بعد ای پیرس یونیورسٹی میں پروفیسروں سے کہا گیا کہ وہ قسم کھا کر عہد کریں کہ وہ ارسطو کے صرف انہی نظریات کی تعلیم دیں گے جن کی تشریح نے کی ہو (42) میگر آف برابانٹ (1284ء-1240ء ) ساربون یونیورسٹی (فرانس) میں رشدی تحریک کا بانی اور سب سے بڑا حامی تھا۔اس کم بخت نے بہت سے بے ہودہ نظریات سے منسوب کر دئے۔مثلا فلسفہ سچا ہے اور مذہب باطل۔ہوتا یہ تھا کہ وہ عیسائیت کے کسی عقیدے پر بحث کے دوران اپنے دعوئی کے حق میں ارسطو کو بطور سند پیش کرتا اور جب اس کی تاویل اور تشریح میں کوئی رکاوٹ لاحق ہوتی تو کی شرح میں سے حوالے مسخ کر کے پیش کر دیتا۔چرچ والے اس کو ریڈیکل (انتہا پسند ) گردانتے تھے۔اس نے عقل اور مذہب کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے میں حتی الامکان کوشش کی۔سیگر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دو ہری سچائی (Double Truth) کی تعلیم دیتا تھا یعنی ایک چیز عقل کے مطابق ٹھیک ہو سکتی ہے مگر اس کا بالکل متضاد مذہب میں سچا ہو سکتا ہے۔اسی نظریے کی وجہ سے اسے یونیورسٹی سے خارج کر دیا گیا اور اس کے مانے والوں کو نشانہ ستم بنایا گیا۔رشدی تحریک کا ایک اور حامی ڈنمارک کا فلسفی بو نھیں آف ڈاسیا ( 1290-1240 Boethius of Dacia) تھا جو یونیورسٹی سوربون (فرانس) میں فعال تھا۔اس نے لاطینی میں متعدد کتا میں قلم بند کیں جو چھ جلدوں میں کو پر بیگن سے شائع ہوئی ہیں۔رشدی تحریک پر جب 1277ء میں پابندی لگادی گئی تو وہ پیرس سے غائب ہو گیا۔رشدی تحریک کے حامیوں میں سسلی کے بادشاہ فریڈرک دوم کا نام بھی آتا ہے جس کو اپنے ان عقائد کی وجہ سے چرچ سے خارج کر دیا گیا تھا۔راجر بیکن بھی اس کا حامی تھا ، اطالوی مصور پینٹر لینارڈو ڈاونچی (Leonardo Da Vinci) بھی کے عقائد سے متفق تھا۔بعض اطالوی مصوروں نے تو کو اپنی پینٹنگ میں دجال کی صورت میں پیش کیا تھا۔چرچ والوں نے 1512ء میں اس تحریک کے پیروکاروں کو ملحد و بے دین اور تحریک کو لعنتی قرار دے دیا۔ٹامس گولڈ اسٹین نے اس تحریک کے بارے میں لکھا ہے: Averroism served as a rallying point for a radical brand of scientific rationalism for two to three centuries۔(43) نامس اسکوئے ناس (1274-1225 Thomas Acquinas) نیپلز یونیورسٹی (اٹلی) کا کیتھولک فلسفی اور مذہبی عالم تھا۔یاد رہے کہ یو نیورسٹی آف پیزوا، پیرس اور بولونیا رشدی تحریک کا گڑھ ( hot bed of Averroism ) ہوا کرتی تھیں۔ٹامس کا علمی شاہر کار ساتھیولوجی کا (Summa Theologica) ہے۔اس کی 105