مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 53
۵۳۰ گی اس پر حرام کر دی جائے گی اور جو شخص اپنی کتاب یا خط کی پیشانی پر ھوالناصر، تحریرہ کہے گا اس کتاب اور خط کے مطالب کو کامیابی ہو (میخانه در دصت) حضرت خواجہ میر ناصر کئی کتابوں کے مصنف اور کئی چیزوں کے موجد تھے۔آپ کی داستان حیات تعلق باللہ کے واقعات سے مزین ہے۔آپ نے ۲ شعبان و کو وفات پائی۔تدفین کے وقت آپ کے بیٹے اور خلیفہ خواجہ میر درد نے کشفا دیکھا کہ سارا وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرمارہے ہیں۔خواجہ میر در و ( ۱۳۳ تا ۱۱۹۹) اس خاندان کے عالم با عمل صوفی باصفا نثر و نظم میں کئی کتب کے مصنف اردو کے مشہور شاعر تھے۔خاندانی شرافت و بزرگی اور ولایت میں خاص مقام رکھتے تھے اللہ تعالیٰ کی عنایات کے ذکر میں فرماتے ہیں۔مجھے حضرت داؤد علیہ السلام کی ولایت کا مقام بخشا حضرت سلیمان علیہ السلام کا مقام ولایت مجھے دیا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مقام ولایت مجھے دیا اور حضرت اسمعیل علیہ السلام کا مقام ولایت مجھے مرحمت فرمایا۔پھر حضرت یوسف علیہ السلام کا بھی مقام ولایت مرحمت کیا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام کا مقام ولایت تھی عنایت کیا اور پھر اس جامعیت کے کمال اور اختتام کے لئے ولایت ختم المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرف فرمایا اور محمدیت خالص کی پروا میں مجھے چھپایا اور رسول پاک کی ذات میں مجھے فنا کر دیا پیس نہ میں رہا اور نه میرانشان۔پھر فرمایا : " مجھے خدا تعالیٰ نے عقل کامل ونفس کامل دروح کامل اور جسید کامل