مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 467 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 467

ہو دیں۔میں خدا کے حکم پر صابر رہوں گا۔تہجد گزار لڑکا حضرت ابن عباسش بیان کرتے ہیں کہ میں ایک راست آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں اپنی خالہ کے پاس سو یا لان کی خالہ میمونہ نہ آنحضرت کی بیوی تھیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی باری اس دن وہیں کی تھی۔آپ پچھلی رات تہجد کی نماز کے لئے اُٹھے۔اور پوچھا کہ لڑکا سو رہا ہے۔میں نے یہ لفظ امنے۔تو میں بھی وضو کر کے آپ کے بائیں طرف نماز پڑھنے جا کھڑا ہوا۔آپ نے میرا کان پکڑ کر مجھے اپنے دائیں طرف کر لیا۔آپ کا ایک معجزہ ایک دفعہ ابو ہر یہ تم نے عرض کیا۔یا رسول اللہ میں آپ کی بہت حدیثیں سنتا ہوں مگر پھر بھول جاتا ہوں۔ایسا ہو کہ میں بھولا نہ کہوں۔آپ نے فرمایا کہ اپنی چادر پھیلاؤ۔میں نے پھیلا دی۔تو آپ نے اپنے ہاتھ کو چلو کی طرح بنایا اور میری چادر میں ڈال دیا۔اور فرمایا کہ اب اس چادر کو اپنے اوپر لپیٹ لو میں نے لپیٹ لی۔اس کے بعد پھر میں کوئی حدیث نہیں بھولا۔وفات کی پیش گوئی ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی عمر کے آخری دنوں میں ایک خطبہ پڑھا۔اس میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک بندے کو دنیا و آخرت کے متعلق اختیار دیا۔کہ جسے چاہے پسند کر لے۔اس بندے نے آخرت کو پسند کر لیا۔حضرت ابو بکر نہ یہ بات سن کر رونے لگے۔یہاں تک کہ ان کی چھینیں نکل گئیں۔بعض صحابہ نے کہا۔ان کو اس بات پر ردنا کیوں آیا۔تھیلا