مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 466
۴۶۵ ان پر کپڑا ڈال دیا۔پھر سواری کو درست کیا۔اور دونوں کو سوار کرایا۔ہلکے پیٹ کھاؤ ایک دفعہ ابو حجیفہ ض صحابی نے عمدہ کھانا پیٹ بھر کر کھایا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم کی مجلس میں حاضر ہوئے۔اور وہاں بیٹھے بیٹھے زور سے ڈکار لی۔آپ نے فرمایا جو لوگ دنیا میں ٹھونس ٹھونس کر کھائیں گے۔وہ قیامت میں بھوکے رہیں گے۔یہ نصیحت سن کو ابو جحیفہ ہو نے پھر کبھی ساری عمر پیٹ بھر کر کھانا نہ کھایا اگر رات کو کھاتے تو دن کو بھوکے رہتے۔اور دن کو کھا لیتے تو رات کو فاقہ کرتے۔صحانیه کارنگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب مُردہ دل اور خشک مزاج نہ تھے۔اپنی مجلسوں میں اشعار بھی پڑھتے تھے۔اور جاہلیت کے زمانہ کے قصے بھی سنایا کرتے تھے سہنسی مذاق بھی کر لیتے تھے۔سیر و شکار بھی کیا کرتے تھے۔بال بچوں سے بھی مشغول ہوتے تھے لیکن جب کوئی دین کا کام آپٹاتا تھا تو سب باتیں چھوڑ کر اس میں اتنے محو ہو جاتے تھے۔کہ گویا دیوانے ہو گئے ہیں۔صحابہ ہمیشہ اپنے قصور کی سزا کے لئے تیار رہتے ایک صحابی تھے سلمہ بین صخر ان سے ایک گناہ ہو گیا۔انہوں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ مجھے پکڑ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے چلو۔ان لوگوں نے انکار کیا۔اس پر وہ خود حاضر ہوئے۔اور اپنی غلطی بیان کی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سلمہ تم اور یہ کام انہوں نے جواب دیا۔ہاں یارسول اللہ مجھ سے غلطی ہوگئی۔آپ جو منا مناسب