مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 436 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 436

۴۳۵ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔زیاد تم میرے پاس ہو جاؤ اور اور اپنے قدموں میں ان کا سر رکھ لیا۔یہاں تک کہ اس نوش قسمت عاشق زار نے آپ کے قدموں میں اپنی جان خدا کو سپرد کی۔انا للهِ وَإِمَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاندان اور قوم آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ دنیا کی سب مخلوقات میں سے خدا نے حضرت ابراہیم کی اولاد کو فضیلت دی۔پھر حضرت ابراہیم کی اولاد میں حضرت اسماعیل کو بڑا بنایا۔پھر حضرت اسماعیل کی اولاد میں قریش کی قوم کو باقی سب پر فضیلت دی، پھر قریش میں سے بنو ہاشم کو سب پر منتخب کیا۔پھر بنو النظم میں سے مجھے سب سے بڑا بنایا۔سو میں آدم کی اولاد میں سب سے افضل اور تمام نبیوں کا سردار ہوں۔اللهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ حیا دار مزدور ) زمانہ جاہلیت) حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ جب قریش کے لوگ کعبہ کی تعمیر کے لئے پتھر جمع کرنے لگے۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی اور لوگوں کے ساتھ پھر ڈھو ، ڈھو کر لاتے تھے۔ایک دن آپ اسی طرح پتھر ڈھو رہے تھے۔اور اس وقت آپ کے بدن پر صرف ایک نہ بند تھا۔آپ کے چچا عباس نے دیکھا کہ آپ کے شانے پتھروں سے پھلے جاتے ہیں۔ان کو ترس آیا اور کہنے لگے اسے جیتی ہے تم اپنی تہ بند اتار کر مچھروں کے نیچے رکھ لو یہ کہ کہ عباسی نے بڑھے کہ خود ہی آپ کا تہ بند کھینچ لیا۔اور آپ کے شانوں پر رکھ دیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم جنگے ہو گئے۔آپ کو اپنے ننگے ہونے کا اتنا صدمہ ہوا کہ د میں بے ہوش ہو کر گر پڑے۔اس موقعہ کے سوا آپ کو کبھی کسی نے بنگا نہیں دیکھا۔