مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 432 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 432

۴۳۱ مسلمان ہوئے تھے۔پھر کچھ مدت تک صرف یہی تین شخص دنیا میں خدا کی نماز پڑھا کرتے تھے۔یہاں تک کہ گھر سے باہر کے لوگوں میں حضرت ابو بکر صدیق ایمان لائے۔نکاح کی تاکید مکان نام ایک صحابی تھے۔وہ ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ نے ان سے پوچھا اے عکاف تمہاری عورت ہے انہوں نے عرض کیا نہیں۔آپ نے فرمایا تم تندرست اور مالدار ہو۔عرض کیا ہاں۔خدا کا شکر ہے۔آپ نے فرمایا پھر تم شیطان کے بھائی ہو۔یا تو تم عیسائی در دیش بن جاؤ کیونکہ وہ کنوارے رہتے ہیں۔اگر ہم میں رہنا چاہتے ہو تو جو کچھ ہم کر رہے ہیں تم بھی دسی کرد: نکاح کرنا ہماری سنت ہے اور جو شادی نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہیں۔اسے مکاف تم پر افسوس جلدی شادی کرو مکان نے عرض کیا یارسول اللہ آپ جس سے چاہیں میرا نکاح کر دیں۔میں نکاح کر لوں گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اچھا خدا کا نام لے کر میں نے کلثوم کی بیٹی کر یہ سے تمہارا نکاح کر دیا۔سب نبیوں نے بکریاں چرائی ہیں ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت داؤد علیہ السلام بھی بکریاں چرایا کرتے تھے۔اور حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی۔اور میں بھی نبوت سے پہلے مکر کی پہاڑی اجیاد پر بکریاں چرایا کرتا تھا۔اسی طرح آپ نے ایک دن فرمایا کہ کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں۔صحابہ نے عرض کیا۔یا رسول اللہ آپ نے بھی۔فرمایا ہاں میں نے بھی۔مزدوری پہ مکہ والوں کی بکریاں چھایا کرتا تھا۔