حُسنِ اخلاق

by Other Authors

Page 60 of 74

حُسنِ اخلاق — Page 60

120 119 حضوران خطوط کو صندوقوں کے اندر تالہ لگا کر محفوظ رکھتے تھے ایک دفعہ فرمایا۔ان کا وزن چارمن ہو گیا ہے۔“ تاریخ احمدیت لاہور صفحہ 95-142) رہنا ہو راحت سے تو رہ کامل قناعت سے کبھی بھی کر نہ ہو تیری زباں حرف شکایت سے اگر قال اللہ تعالیٰ تعاون باہمی 1- ترجمہ: اور نیکی اور تقویٰ میں باہم ایک دوسرے سے تعاون کرو اور گناہ اور زیادتی کے کاموں ) میں تعاون نہ کرو اور اللہ سے ڈرو۔یقیناً اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔“ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (المائدہ : 3) 1۔حضرت اسود بن یزید بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک دن حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کیا کیا کرتے تھے؟ حضرت عائشہ نے کہا! آپ ﷺ کام کاج میں گھر والوں کا ہاتھ بٹاتے اور جب نماز کا وقت ہوتا تو باہر نماز کے لئے چلے جاتے۔صحیح بخاری کتاب الاذان جلد اوّل صفحہ 335 حدیث 640) 2۔ہشام بن عروہ اپنے والد حضرت عروہ سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ نے کسی شخص سے پوچھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کوئی کام کاج کیا کرتے تھے۔حضرت عائشہ نے کہا ہاں حضور اپنی جوتی خود مرمت کر لیتے تھے اپنا کپڑا سی لیا کرتے تھے اور اپنے گھر میں اسی طرح کام کیا کرتے جس طرح تم سب اپنے اپنے گھروں میں کام کرتے ہو۔(مسند احمد ص 167/6-121/6 ) 3 حضرت تیم داری بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا۔”دین سراسر خیر خواہی اور خلوص کا نام ہے ہم نے عرض کیا کس کی خیر خواہی؟ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی اور اس کی کتاب اور اس کے رسول کی اور مسلمانوں کے آئمہ اور عام مسلمانوں کی خیر خواہی اور ان سے خلوص کا تعلق رکھنا۔“ مسلم کتاب الایمان باب بيان انه لا يدخل الجنة الا المؤمنون) 4- حضرت زید بن ثابت بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس وقت تک انسان کی ضرورتوں کو پورا کرتا رہتا ہے جب تک وہ اپنے مسلمان بھائی کی حاجت روائی کے لئے کوشاں رہے۔قشيرية باب الفتوة ص113) 5- حضرت ابو بردہ اپنے والد حضرت ابو موسی اشعری سے روایت کرتے ہیں کہ بنی کریم نے فرمایا ایک مومن دوسرے مومن کے لئے دیوار کی طرح ہے جس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو مضبوط کرتا ہے۔پھر آپ ﷺ نے انگشت ہائے مبارک کو آپس میں پیوست کر کے بتایا۔نبی کریم جلوہ افروز تھے کہ ایک آدمی سوال کرنے یا کسی حاجت کا طالب ہو کر آیا تو آپ نے چہرہ انور ہماری طرف پھیر کر فرمایا سفارش کرو کہ تمہیں ثواب ملے گا اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی کی زبان پر جو بات چاہتا ہے پوری فرما دیتا ہے۔