حُسنِ اخلاق — Page 30
60 59 میں ان لوگوں کی خاطر ہر طرح کی انگریزی اور یونانی دوائیں منگوا کر رکھتا ہوں جو وقت پر کام آجاتی ہیں یہ بڑا ثواب کا کام ہے مومن کو ان کاموں میں سست اور بے پروا نہ ہونا چاہئے قال اللہ تعالیٰ سیرت مسیح موعود از حضرت مولا نا عبدالکریم صاحب صفحہ 38) صفائی 1- ترجمہ: اے ابنائے آدم ! ہر مسجد میں اپنی زینت ( یعنی لباس تقومی) ساتھ لے جایا کرو۔“ (اعراف:32) 2- ترجمہ: ”اور جہاں تک تیرے کپڑوں (یعنی قریبی 66 ساتھیوں ) کا تعلق ہے تو (انھیں ) بہت پاک کر “ (المدثر : 5) 3- ترجمہ: - " پھر چاہیے کہ وہ اپنی ( بدیوں کی ) میل ( الحج : 30) کو دور کریں۔“ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 1- حضرت ابو موسیٰ اشعری بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا۔طہارت ، پاکیزگی اور صاف ستھرار ہنا بھی ایمان کا ایک حصہ ہے۔“ 2۔وضو کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔مسلم کتاب الطہارت باب فضل الوضوء ) (ترمذی کتاب الطهارة باب لا تقبل صلواة بغير طهور) 3۔یعنی نماز کی کنجی وضو ہے۔(ترمذی كتاب الطهارة باب ان الصلوة طهور حديث (3) 4- حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا ! دس باتیں فطرت انسانی میں داخل ہیں مونچھیں تراشنا ، داڑھی رکھنا ، مسواک کرنا ، پانی سے ناک صاف کرنا ، ناخن کٹوانا ، انگلیوں کے پورے صاف رکھنا۔بغلوں کے بال لینا، زیر ناف بال لینا ، استنجا کرنا۔راوی کہتا ہے کہ میں دسویں بات بھول گیا ہوں۔شائد وہ ( کھانے کے بعد ) کلی کرنا ہے۔(مسلم کتاب الطهارت باب خصال الفطرة) 5- حضرت عطاء بن سیار بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص پراگندہ بال اور بکھری داڑھی والا آیا حضور نے اُسے اشارہ سے سمجھاتے ہوئے فرمایا کہ سر کے اور داڑھی کے بال درست کرو جب وہ سر کے بال ٹھیک ٹھاک کر کے آیا تو حضور علیہ السلام نے فرمایا کیا یہ بھلی شکل بہتر ہے یا یہ کہ انسان کے بال اس طرح بکھرے اور پراگندہ ہوں کہ شیطان اور بھوت لگے۔(موطا امام مالک جامع ما جاء فی الطعام والشرب و اصلاح الشعر ) واقعہ نمبر 1 بار حضور صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے دیواروں پر دھبے تھے۔آپ ﷺ کے ہاتھ میں کھجور کی ٹہنی تھی اس سے گھر چ گھر چ کر آپ نے تمام دھبے مٹا دیئے۔( صحیح بخاری جلد اول کتاب الصلوۃ باب 274 صفحه 252 حديث 393)