حُسنِ اخلاق — Page 29
58 57 فرمودات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام تکبر ایسی بلا ہے کہ انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتی یاد رکھو تکبر شیطان سے آتا ہے اور تکبر کرنے والے کو شیطان بنا دیتا ہے جب تک انسان اس راہ سے قطعاً دور نہ ہو قبول حق و فیضان الوہیت ہرگز نہیں پاسکتا کیونکہ یہ تکبر اس کی راہ میں روک ہو جاتا ہے پس کسی طرح بھی تکبر نہیں کرنا چاہیے۔علم کے لحاظ سے نہ دولت کے لحاظ سے نہ وجاہت کے لحاظ سے نہ ذات اور خاندان اور حسب نسب کی وجہ سے کیونکہ زیادہ تر تکبر انہیں باتوں سے پیدا ہوتا ہے جب تک انسان اپنے آپ کو ان گھمنڈوں سے پاک صاف نہ کرے گا اس وقت تک وہ جلشانہ کے نزدیک پسندیدہ و برگزیدہ نہیں ہوسکتا۔( تفسیر حضرت اقدس مسیح موعود جلد چہارم صفحہ 149) تکبیر سے نہیں ملتا وہ دلدار ملے جو خاک میں اُس کو ملے یار کوئی اس پاک سے جو دل لگاوے کرے پاک پاک آپ کو تب اُس کو ناداں پاوے مغرور و گمراه ہے وہ کہ اپنے نفس کو چھوڑا ہے بے راہ غیر کی ہر دم نظر بدی پر مگر اپنی بدی سے ہے ہے ہے ( درمین صفحه 93) واقعہ: - چھوڑو غرور و کبر کہ تقویٰ اسی میں ہے ہو جاؤ خاک مرضی مولا اسی میں ہے ( در ثمین صفحه 133 ) آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق حضرت مسیح موعود کی تواضع انکساری۔ایک دفعہ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب دوپہر کے وقت اندر مکان میں ایک چارپائی پر لیٹ گئے آپ وہاں ٹہل رہے تھے ایک دفعہ مولوی صاحب جاگے تو آپ فرش پر چار پائی کے پاس لیٹے ہوئے تھے۔مولوی صاحب ادب سے گھبرا کر اُٹھ کر بیٹھ گئے۔آپ نے بڑی محبت سے پوچھا کہ کیوں اُٹھ بیٹھے ہیں مولوی صاحب نے عرض کیا کہ آپ نیچے سوئے ہیں میں اوپر کیسے سو سکتا ہوں مسکرا کر فرمایا۔میں تو آپ کا پہرہ دے رہا تھا اور بچوں کو شور کرنے سے روکتا تھا کہ آپ کی نیند میں خلل نہ آئے۔“ ( صداقت حضرت مسیح موعود صفحہ 160 مصنفہ حضرت مرزا عبد الحق صاحب) واقعہ نمبر 2:- مخلوقِ خدا کی ہمدردی میں آپ کے وقت کا بہت سا حصہ خرچ ہو جاتا تھا قادیان کے گرد و نواح کی گنوار عورتیں دوائی کے لیے آ جا تیں تو آپ دوسرے کام چھوڑ کر اس طرف توجہ فرماتے ایک دفعہ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب نے خود اپنے ذاتی مشاہدہ کی بنا پر کہ دو تین گھنٹے اسی میں صرف ہوئے ہیں اسے تضیع اوقات سمجھ کر عرض کیا تو فرمایا۔یہ بھی ویسا ہی دینی کام ہے یہاں کوئی ہسپتال نہیں