ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 675
675 156 پلم میٹیلیکم PLUMBUM METALLICUM سکہ یا سیسہ (Lead) کو لاطینی زبان میں پلمبم کہا جاتا ہے۔گھروں کی آرائش کے لئے استعمال ہونے والے رنگ و روغن (Paint) میں سکہ کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے اور اگر روغن خشک بھی ہو گیا ہو تو فضا میں سکہ کے ذرات معلق رہتے ہیں۔جن لوگوں کو سکہ سے الرجی ہوتی ہے اگر وہ ایسے کمرے میں داخل ہوں تو ان پر فوڈ الرجی کا اثر ظاہر ہوگا اور پیٹ میں شدید درد کا دورہ پڑے گا جیسے پیٹ کو کسی نے شکنجہ میں جکڑ دیا ہو یا مٹھی میں مروڑ دیا ہو۔اگر پینٹ سے الرجی نہ بھی ہو اور ویسے ہی شدید پیٹ درد میں یہی علامت پائی جائے تو پلیسم مفید ثابت ہوتی ہے۔پلمبم کی ایک خاص علامت مسوڑھوں میں ملتی ہے۔دانتوں کے نیچے مسوڑھوں پر ایک نیلی سی لکیر آجاتی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ گہری ہو جاتی ہے۔پلم اعصاب کے عارضی تشیع کی بہترین دوا ہے۔اس کے علاوہ اگر ہاتھ پر فالج کا اثر ظاہر ہو، کلائی سکٹر کر لٹک جائے یا بہت زیادہ لکھنے کی وجہ سے کلائی بے کار ہو جائے، اگر ایسے مریض میں پلیمم کی بنیادی علامتیں موجود ہوں تو پلم حیرت انگیز سرعت سے اثر دکھاتا ہے۔پلم کے مریض کی زندگی اکثرست رفتار ہوتی ہے۔ذہن اور اعصاب پر ہلکا سا فالجی اثر دکھائی دیتا ہے۔مریض سے کچھ ہو چھا جائے تو وہ کچھ دیر کے بعد جواب دے گا یا بات کو دہرائے گا۔اگر مریض بعد از وقت ردعمل دکھائے تو وہاں پلمیم خصوصی دوا ہے۔لیکن یہ فرق مد نظر رکھنا چاہئے کہ بعض اوقات کوئی شخص خیالات میں کھویا ہوا ہوتا ہے اور ہلکی سی آواز سن کر اس کا جواب نہیں دیتا، بعد میں ذہن میں نقش ہونے والا وہ پیغام