ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 674
پلاٹینم 674 خون کا سیلان سیاہی مائل ہوتا ہے۔ناک سے سیاہ خون لوتھڑوں کی صورت میں نکلتا ہے۔ناک کی جڑ میں بھی تشیخ ہوتا ہے جو بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ماؤف جگہ شکنجہ میں جکڑی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔چہرے پر اعصابی درد ہوتا ہے اور ہڈیوں میں بے حسی کا احساس ہوتا ہے۔اگر بیضہ الرحم میں سوزش ہو اور لمبا عرصہ چلنے والا بانجھ پن بھی پایا جاتا ہو، جنسی تحریک بہت جلد ہوتی ہو اور بظاہر اس کی کوئی وجہ معلوم نہ ہو سکے تو صرف اس علامت کے ساتھ پیدا ہونے والے بانجھ پن میں پا نیلم کو یاد رکھنا چاہئے۔اگر بانجھ پن کا تعلق بہت زیادہ بہنے والے لیکوریا سے ہو تو پھر بوریکس دوا ہے۔پلاٹینم میں رحم کی دیگر خرابیوں کی علامتیں بھی ملتی ہیں۔رحم کی تختی، گانٹھیں بنے کا رجحان ، رحم کا نیچے کی طرف لٹک جانا اور رحم سے بے تحاشا خون بہنا بھی پلاٹینم کی علامات ہیں۔خون کا رنگ سیاہی مائل ہوتا ہے اور لوتھڑے بھی بنتے ہیں۔حیض کا خون بہت جلد شروع ہو جاتا ہے۔یہ علامت تو بہت عام ہے لیکن پلاٹینم کی مزاجی علامات ساتھ موجود ہوں تو یہ بہت جلد کام کرے گی۔پلاٹینم میں معدے کی بیماریاں بھی ملتی ہیں۔ہوا بکثرت بنتی ہے۔متلی بھی ہوتی ہے۔مریض بے قراری اور بے چینی محسوس کرتا ہے۔اجابت رک رک کر اور کم آتی ہے اور بہت تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔پلاٹینم میں شام کے وقت اور بیٹھنے سے یا کھڑے ہونے سے تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔حرکت کرنے اور چلنے پڑھنے سے کی محسوس ہوتی ہے۔دافع اثر دوائیں: پلسٹیلا طاقت 30 یا مزاجی اصلاح کے لئے اونچی طاقتیں۔