ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 638
نکس وامیکا 638 نکس وامیکا مختلف قسم کی الرجیوں میں بھی مفید ہے۔بعض لوگوں کو چاول یا گوشت کھانے سے الرجی ہو جاتی ہے۔معدہ کی تیزابیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔نکس وامیکادینے سے اللہ کے فضل سے بہت جلد فائدہ ہوتا ہے۔چاولوں کی الرجی دور کرنے کے سلسلہ میں نکس وامیکا کا کوئی ذکر کتابوں میں تو نہیں ملتا لیکن میں نے اس کی بعض علامتوں کی وجہ سے اسے ایسے مریضوں پر استعمال کیا ہے۔الا ماشاء اللہ ، یہ چاولوں سے پیدا ہونے والی الرجی کو اکثر دور کر دیتی ہے۔حالانکہ یہ خشک مزاج کی دوا ہے جبکہ چاول کی الرجی مرطوب دواؤں سے تعلق رکھتی ہے۔نظام ہضم میں خرابی کی وجہ سے معدہ میں تیزا بیت پیدا ہونے لگے تو مریض کا مزاج چڑ چڑا ہو جاتا ہے اور وہ جلد غصے میں آجاتا ہے۔ایسے مریض عموماً دبلے پتلے ہوتے ہیں۔بعض صورتوں میں موٹے لوگ بھی معدہ کی تیزابیت کا شکار ہوتے ہیں۔ان کے لئے کئی اور دوائیں مفید ہیں۔نکس وامیکا ایسے دبلے پتلے نسبتا نو کیلے مریضوں کی دوا ہے جو غصیلے اور چڑچڑے ہوتے ہیں۔ایسے مریضوں کی بعض خاص عادات ہوتی ہیں جو ان کی بیماریوں میں اضافہ کر دیتی ہیں مثلاً رات کو دیر تک جاگنا، لمبے عرصہ تک بیٹھ کر کام کرنا اور مناسب ورزش کا فقدان۔مغربی تہذیب میں بہت زیادہ شراب کی عادت اور ہماری تہذیب میں مرغن غذاؤں اور چٹخورہ پن کی وجہ سے جب معدہ جواب دے جاتا ہے تو بہت تیزاب پیدا کرتا ہے۔ایسے سب مریضوں میں نکس وامیکا اچھا اثر دکھاتی ہے۔نظام ہضم کے علاوہ پنکس وامیکا کا اندرونی مرکزی اعضاء سے بہت گہراتعلق نہیں ہے لیکن بیرونی عضلات ، اندرونی جھلیوں اور جلد سے اس کا تعلق ہے۔اگر بہت زیادہ بیٹھنے کی وجہ سے کمر کے عضلات میں درد ہو تو اکثر نکس وامیکا سے یہ مرض دور ہو جاتا ہے۔نکس وامیکا کا کمر درد ایک ہی جگہ ٹھہرا رہتا ہے۔اگر اس کی دیگر علامات ملتی ہوں اور معدے میں تیزابیت بھی ہو تو ایسے مریضوں کی اچانک پیدا ہونے والی کمزوری میں جس کے نتیجہ میں بعض دفعہ ہاتھ ہلانے کی طاقت بھی نہیں رہتی یہ فوری فائدہ دیتی ہے اور مریض میں فی الفور جان پڑنے لگتی ہے۔30 طاقت میں چند منٹوں کے وقفہ سے دیں