ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 639
نکس وامیکا تو اللہ کے فضل سے غیر معمولی شفا ہوگی۔639 نکس وامیکا کا زہر انتڑیوں کی طبعی حرکت کوست کر دیتا ہے۔صحت مند لوگوں میں خوراک کھانے کے بعد معدہ سے لے کر انتڑیوں کے آخری کنارے تک ایسی حرکت مسلسل ہوتی رہنی چاہئے جو نیم ہضم خوراک کو آگے لے جائے۔خدا تعالیٰ نے اس کی رفتار معین فرما دی ہے۔اگر صحت ٹھیک ہو تو چودہ گھنٹے میں اس کا دور مکمل ہونا چاہئے۔اس کے بعد یہ فضلہ کچھ عرصہ بڑی آنت کے آخری حصہ میں موجود رہتا ہے جہاں بڑی آنت اس میں شامل زائد رطوبت کو چوستی رہتی ہے۔اس طرح کل چوبیس گھنٹے میں ایک صحت مند انسان کو ایک بار اجابت ہوتی ہے۔اس نظام کے آہستہ پڑ جانے کے نتیجہ میں قبض ہو جائے گی اور تیز ہو جانے کے نتیجہ میں اسهال شروع ہو جائیں گے اور کبھی اس نظام کے بگڑنے سے اسہال لگ جانے کی بجائے بندھی ہوئی اجابت بار بار ہوگی۔نکس وامیکا خصوصاً اس بیماری کا مؤثر علاج ہے۔معدہ کی خرابی سے بسا اوقات دمہ میں تیزی پیدا ہو جاتی ہے۔جن لوگوں کو دمہ ہو انہیں خاص طور پر ایسی چیزوں سے پر ہیز کرنا چاہئے جن سے نزلہ ہو جائے یا معدہ خراب ہو جائے۔ان کے نتیجہ میں دمہ کے مریضوں کو ہمیشہ دمہ ہو جاتا ہے۔بہت ٹھنڈی یا کھٹی چیز ہیں مثلاً اچار وغیرہ تو دمہ کے مریضوں کے لئے سخت مہلک ثابت ہوتی ہیں۔تیزاب کی زیادتی کی وجہ سے پیدا ہونے والے دمہ میں نکس وامیکا بہت مفید ہے۔نزلاتی دمہ کے لئے حفظ ما تقدم کے طور پر نزلہ کی روک تھام کی دوائیں با قاعدگی سے استعمال کرنی چاہئیں تا کہ نہ نزلہ ہو نہ دمہ کا خطرہ رہے جیسے اردو محاورہ ہے کہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔نکس وامیکا پنڈلیوں کے شیخ میں بھی مفید ہے۔آغاز ہی میں دے دی جائے تو بہت جلد اثر دکھاتی ہے۔اگر تشیخ میں بیلا ڈونا کی علامتیں پائی جائیں تو بھی نکس وامیکا ہی شافی ثابت ہو جاتی ہے۔شیخ کے معاملہ میں نکس وامیکا میں کچھ تضاد بھی پایا جاتا ہے مثلاً کمر درد کو ٹھنڈ سے تکلیف مگر پیٹ درد کو گرمی سے تکلیف ہو گی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ نکس وامیکا میں متعدد کیمیائی عناصر شامل ہیں جو مختلف اوقات میں اپنے الگ الگ اثرات