ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 637
نکس وامیکا 637 149 نکس وامیکا NUX VOMICA (Poison Nut) نکس وامیکا ایک ایسے پودے کے بیجوں سے تیار کی جانے والی دوا ہے جو ہمیشہ سرسبز رہتا ہے۔اس کے پھولوں کی بو نا خوشگوار اور پھل نارنجی رنگ کا ہوتا ہے۔اس کے بیج نرم نرم بالوں میں لیٹے ہوتے ہیں۔ان بیجوں کو پیس کر دوا بنائی جاتی ہے۔روایتی طب میں یہ بہت خطرناک بیماریوں مثلاً پلیگ (طاعون ) ، ہسٹیریا، وجع المفاصل اور پاگل کتے کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی تکالیف دور کرنے کے لئے استعمال کی جاتی رہی ہے۔چونکہ ان بیجوں میں بہت سے زہریلے مادے پائے جاتے ہیں اس لئے ان سے تیار کردہ ہومیو پیتھک دوا یعنی نکس وامیکا بہت وسیع پیمانے پر زہروں کے تریاق کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ایسے مریض جو ہر قسم کی دوائیں بہت زیادہ مقدار میں استعمال کر چکے ہوں ، ان کو نکس وامی کا دینی چاہئے کیونکہ یہ اکثر دواؤں کی پیدا کردہ علامتوں کو دور کر کے مریض کی تختی صاف کر دیتی ہے۔نکس وامیکا کا سلفر سے گہرا تعلق ہے۔سلفر زندگی کو تقویت دے کر جو رد عمل پیدا کرتی ہے وہ اکثر جلدی بیماریوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے اور بہت تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔نکس وامیکا ان جلدی علامتوں میں جھاڑو کا سا کام دیتی ہے لیکن عوارض کو واپس اندر کی طرف نہیں دھکیلتی۔اس لحاظ سے یہ سلفر کی بہترین مددگار ثابت ہوتی ہے کیونکہ یہ اس کے اچھے اندرونی اثر کو زائل کئے بغیر جلدی تکلیفوں کو نرم کرتی ہے۔سلفر سے اگر بواسیر کے مسوں کا علاج کیا جائے تو ساتھ نکس وامیکا ضرور دینی چاہئے۔یہ ان مسوں میں نرمی پیدا کرنے کے لئے بہترین معاون ثابت ہوتی ہے۔