ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 636
نیٹرم سلف دن کے اندراندر مینجائنٹس سے مکمل شفا ہوسکتی ہے۔636 مرطوب موسم میں اعضاء کے درد بڑھ جاتے ہیں۔نیٹرم سلف سردیوں میں جوڑوں کے درد اور بخار میں اعضا شکنی کے لئے بھی مفید ہے۔بازوؤں اور ہاتھوں پر مسوں کے لئے بھی نیٹرم سلف کام آ سکتی ہے۔ہتھیلی کے ایگزیما اور انگلیوں کے درمیان نم دار ایگزیما میں نیٹرم سلف 6x غیر معمولی موثر ثابت ہوئی ہے۔یہ مرض پرانا بھی ہو تو چھوٹی طاقت سے ہی دور ہوسکتا ہے۔نیٹرم سلف میں سلفر کی طرح سر کی چوٹی پر گرمی اور حدت کا احساس ہوتا ہے۔کھانے کے بعد پیشانی میں شدید درد ہوتا ہے۔سر میں بھاری پن، گدی میں درد اور چکر اس کی نشاندہی کرتے ہیں۔نیٹرم سلف کی ایک علامت یہ ہے کہ ناخنوں کی جڑوں میں سوزش ہو جاتی ہے ایڑیاں جلتی ہیں، گھٹنوں میں سختی اور اینٹھن کا احساس ہوتا ہے۔کولہوں اور ہاتھ پاؤں کے جوڑوں کے دردوں میں مرطوب موسم میں اضافہ ہو جاتا ہے۔نیٹرم سلف جسم اور خون کی رطوبتوں کا توازن بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔مددگار دوائیں : آرسنگ۔تھو جا طاقت: 6x اور 30 سے سی۔ایم (CM) تک تمام طاقتیں