ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 315
کافیا 315 79 کافیا کروڈا COFFEA CRUDA (Unroasted Coffee) کافی ایک مشروب ہے جسے دنیا کے اکثر ممالک میں شوق سے استعمال کیا جاتا ہے۔خصوصاً مغربی دنیا میں اس کا بہت رواج ہے۔کافی پینے سے نیند اڑ جاتی ہے، اعصاب میں زود سی پیدا ہو جاتی ہے، خیالات میں تیزی آ جاتی ہے اور دماغ چست ہو جاتا ہے۔اس لئے باوجود سونے کی کوشش کے نیند نہیں آتی۔ہومیو پیتھی میں کافی سے کافیا کروڈا دوائی بنائی گئی ہے۔اگر بہت بولنے اور ذہنی ہیجان کی وجہ سے نیند نہ آئے تو کافیا کی ایک دو خورا کیسں ہی پر سکون نیند لے آتی ہیں۔انسان اتنی جلدی سوتا ہے کہ نیند سے پہلے کی ہلکی سی مدہوشی بھی محسوس نہیں ہوتی۔نکس وامیکا میں بھی یہی علامت ہے کہ یہ دوا اچانک نیند لاتی ہے۔نکس وامیکا اور بیلا ڈونا کی ایک علامت کا فیا میں یہ بھی پائی جاتی ہے کہ شور سے طبیعت گھبراتی ہے اور آوازیں تکلیف دیتی ہیں لیکن کافیا اس لحاظ سے ان دونوں دواؤں سے الگ ہے کہ شور کی تکلیف اعضاء کے کناروں پر دردوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے نیز شور سے ٹانگ یا گھٹنے کا درد یکدم جاگ اٹھتا ہے۔شور کا یہ اثر کہ سوئے ہوئے دردوں کو جگا دے کافیا کی خاص علامت ہے۔کافیا کی علامات غم کی بجائے خوشی کے جذبات سے پیدا ہوتی ہے یعنی اچانک خوشی کی خبر ملنے سے جذبات میں جو ہیجان پیدا ہوتا ہے وہ کافیا کی علامت ہے۔غم کے نتیجہ میں نیند اڑ جائے تو اس کے لئے بالکل اور نوعیت کی دوائیں ہیں۔کافیا کا مریض شراب سے بہت زود حس ہوتا ہے۔جن ملکوں میں بکثرت شراب پی