ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 316 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 316

کافیا 316 جاتی ہے وہاں کا فیا مزاج کے مریض شراب کو ہاتھ لگانے سے بھی پر ہیز کرتے ہیں اور شرابی عموماً شراب کا اثر زائل کرنے کے لئے کافی پیتے ہیں۔کافیا میں جلد کی زود حسی نا قابل بیان ہے۔عجیب قسم کی سنسناہٹ اور درد کی کیفیت ہوتی ہے۔اس زود حسی کے قریب تر دوا ز کم مٹیلیکم ہے ہے۔کافیا کے مریض کو قدموں کی چاپ سے سخت گھبراہٹ ہوتی ہے۔اس کی جلد پر اس گھبراہٹ سے خارش کے دانے بھی نمودار ہو جاتے ہیں۔کافیا میں سرخ دانے بن جاتے ہیں جو اچانک ظاہر ہوتے ہیں اور اچانک ہی غائب ہوتے ہیں۔وہ اعصابی دباؤ جس کی وجہ سے یہ دانے ظاہر ہوئے ہمستقل نہیں رہتا مگر معدے اور خون کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہونے والی جلدی علامتیں لمبا عرصہ چلتی ہیں۔کا فیا آنا فانا اثر کرنے والی دوا ہے۔غیر معمولی ہیجان اور ذہنی تھکاوٹ کی وجہ سے نیند اڑ جائے تو فوری اثر دکھاتی ہے۔اسی طرح دوسری بیماریوں میں بھی بہت جلد فائدہ پہنچاتی ہے۔کافیا کے بعض مریضوں کو ہسٹریا ہو جاتا ہے۔جذبات کے غلبہ کے نتیجہ میں بے ہوشی طاری ہوتی ہے۔جذبات کی تحریک سے دندل پڑ جانا ( بتیسی بند ہو جانا ) ، شدید سر درد، چہرے کے اعصابی درد اور اسہال جاری ہو جانا بھی کافیا کی علامتیں ہیں۔۔کافیا کے مریض بہت ذہین ہوتے ہیں۔بات سنتے ہی فوری ردعمل دکھاتے ہیں۔احساس میں غیر معمولی تیزی آ جاتی ہے۔قوت سامعہ میں بھی تیزی آجاتی ہے۔دور کی آواز میں سنائی دینے لگتی ہیں جو عام لوگوں کو سنائی نہیں دیتیں۔سونے کے لئے لیٹیں تو نیند کی بجائے دور سے کہتے بھونکنے کی آواز یا دوسرے جانوروں کی آوازیں آنے لگتی ہیں۔آوازوں کی وجہ سے بھی بعض تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔ایک اور دلچسپ علامت یہ ہے کہ بیتے ہوئے زمانے کے خوشگوار واقعات ذہن میں جاگ اٹھتے ہیں۔پرانے پڑھے ہوئے اشعار یاد آنے لگتے ہیں۔دماغی قویٰ میں غیر معمولی قوت پیدا ہو جاتی ہے۔شعور کا دائرہ سطحی نہیں رہتا بلکہ زیادہ وسیع اور گہرا ہو جاتا ہے۔زودحسی لاشعور کی طرف حرکت کرتی ہے اور اسے متحرک کر دیتی ہے۔دور کے واقعات یاد آنے لگتے ہیں۔دور کی