ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 313 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 313

کوکس 313 78 کو کس کی کٹائی COCCUS CACTI (Cochineal) کو کس کی کٹائی کو عموماً روز مرہ کی سطحی اور عارضی بیماریوں میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ ایک بہت گہرا اثر کرنے والی دوا ہے اور جن دائروں میں یہ کام کرتی ہے ان میں مزمن بیماریوں کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس لئے اسے صرف عارضی دوا نہیں سمجھنا چاہئے۔کو کس کے تمام اخراجات لیس دار لمبے بٹے ہوئے دھاگہ کی طرح ہوتے ہیں۔اس کی پیپ کا دھاگہ سویٹر کی اون کی طرح ادھڑتا ہے۔اخراجات بل کھاتی ہوئی رسی کی طرح بٹے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔کالی کھانسی میں بھی یہ علامت کو کس کیکھائی کی نشاندہی کرتی ہے۔اس پہلو سے یہ کالی بائی کروم سے مشابہ ہے۔اس میں بھی اخراجات کا لیس دار اور دھاگے دار ہونا اور کالی کھانسی میں بہت مفید ہونا کوکس سے مشابہ ہے۔کو کس کے مریض عموم سردیوں کے موسم میں بیمار رہتے ہیں۔جب تک موسم گرما شروع نہ ہو جائے ان کی تکلیفوں کو آرام نہیں آتا اور نزلہ زکام پیچھا نہیں چھوڑتا۔اگر ان کے اخراجات میں دھاگہ بنے کی علامت موجود ہو تو بے تکلف کو کس دیں جو بہت گہری، فوری اور دیر پا اثر کرنے والی دوا ہے۔کھانسی اور نزلہ زکام گرم کمرے میں جانے سے بڑھ جاتا ہے اور ٹھنڈ سے اور ٹھنڈا پانی پینے سے آرام آتا ہے لیکن یہ تکلیفیں کچھ عرصہ کے بعد پھر عود کر آتی ہیں۔ان تضادات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے۔ورزش کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی گرمی نقصان دہ ہے۔بیرونی سردی لگنے سے بیماریاں جڑ پکڑتی ہیں