ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 312 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 312

کاکولس 312 ہو جاتے ہیں نیز ان پر ٹھنڈا پسینہ بھی باری باری آتا ہے۔کا کولس میں مریض ہوا کے جھونکے برداشت نہیں کرسکتا۔ٹھنڈی اور گرم دونوں ہواؤں سے زود حس ہو جاتا ہے۔کھلی ہوا، دھوپ اور بستر کی گرمی میں تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں نیز رات کے وقت تکلیفوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔روزمرہ استعمال کے لئے 30 طاقت کافی ہے لیکن نچلے دھڑ کے فالج کے لئے دوا ایک لاکھ میں دینی پڑتی ہے جسے لمبے عرصہ کے بعد دہرانا پڑتا ہے۔کا کولس کے اس خاص فالج کے ازالہ کے لئے اگر کوئی دوا کام آ سکتی ہے تو کا کولس ہی ہے ورنہ ایسے مریض عمو ما زندگی بھر لا علاج رہتے ہیں۔دافع اثر دوائیں : کافیا نکس وامیکا طاقت عمو مأطاقت 30 اور مخصوص فالج کے لئے ایک لاکھ طاقت ئے ایک لاکھ معات