ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 66
اینٹی مونیم کروڈ 66 دانتوں میں کیڑا لگ جاتا ہے۔اگر یہ علامتیں نمایاں ہوں تو اینٹی مونیم کروڈ کی پہچان بن جاتی ہیں۔اینٹی مونیم کروڈ اور اینٹی مونیم ٹارٹ کا دانت کا درد اعصابی بھی ہوتا ہے۔خونی پیچش میں عام طور پر مریض کے فضلے کے اندر خون ملا ہوا ہوتا ہے لیکن اینٹی مونیم کروڈ میں جو اجنبی بات ہے وہ یہ ہے کہ اس میں صحت مند انسان کے فضلے کی طرح فضلہ بندھا ہوا اور خون کی آمیزش سے پاک ہوتا ہے لیکن اس کے اردگر دخون کی ایک تہہ سی لپٹی ہوئی ہوتی ہے۔اینٹی مونیم کروڈ کے مریض کی ایڑیوں میں درد ہوتا ہے۔معدہ کی خرابی کے ساتھ جلدی امراض ابھر آتے ہیں۔اس کی تکلیفوں میں کھلی ہوا سے اور مرطوب گرم موسم سے کمی آ جاتی ہے لیکن مریض گرمی برداشت نہیں کر سکتا خصوصاً سورج کی روشنی نا قابل برداشت ہوتی ہے۔اس کی علامات میں معدے کی خرابی ،متلی، پھیپھڑوں پر اثر ، ناخنوں اور ناک کے کناروں پر اثر ، ناک کے کنارے اور ہونٹ کے کنارے چھل جانا اور خشک ایگزیما شامل ہیں۔مددگار دوا: سلفر سلف دافع اثر دوا ہیپر طاقت : 30