ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 65
اینٹی مو نیم کروڈ 65 19 اینٹی مونیم کروڈ ANTIMONIUM CRUDUM (سرمه) اینٹی مونیم کروڈ کی سب سے نمایاں علامت معدے کے نظام کا درہم برہم ہو جانا ہے۔زبان پر سفید میل کی موٹی سی تہہ جم جاتی ہے۔ڈاکٹروں نے عموماً زبان کے سفید رنگ پر بہت زور دیا ہے۔حالانکہ بسا اوقات چاکلیٹ کھانے یا چائے پینے سے زبان کا رنگ نسواری ہو جاتا ہے اس لئے اینٹی مونیم کروڈ کی سفیدی نسواری رنگ میں بھی بدل سکتی ہے۔بنیادی علامت یہی ہے کہ زبان پر جو بھی تہہ جسے وہ بہت موٹی ہوتی ہے اور اگر خوراک کے اثر سے رنگ تبدیل نہ ہو تو وہ ہمیشہ سفید ہوگی۔اینٹی مونیم کروڈ اپنی عمومی علامتوں سے پہچانی جاتی ہے۔وہ مریض جو بے تحاشا کھانا کھاتے ہیں اور ہر وقت کھاتے چلے جاتے ہیں۔بیماریوں کے حملہ سے پہلے نا قابل برداشت بھوک کا دورہ پڑتا ہے۔پھر اچانک جب معدہ جواب دے جائے تو اس وقت زبان پر مذکورہ علامت پوری طرح ظاہر ہوتی ہے۔اینٹی مونیم کروڈ کافی گہری اور وسیع الاثر دوا ہے۔زیادہ کھانے کی وجہ سے قے کا رجحان ہو تو اس کے استعمال سے قے رک جاتی ہے۔اس کے علاوہ پاؤں کے موہکوں میں یہ اچھا اثر دکھاتی ہے۔پاؤں کے نیچے سخت کیل کی طرح موہکے ہو جاتے ہیں۔ناخن بگڑ جانا یا نا خون پر لکیریں پڑنا بسا اوقات کسی اندرونی بیماری کی علامت ہوتی ہے۔اینٹی مونیم کروڈ کے مریض کے ناخنوں اور انگلیوں کے قریب سے بنتے ہیں۔نائن اکھڑ نے لگتے ہیں یا پچک جاتے ہیں اور ان میں لکیریں سی پڑ جاتی ہیں۔موٹے موٹے ابھار بن جاتے ہیں۔پاؤں میں بھی موہکے اور مسے بنتے ہیں۔مسوڑھے پھول جاتے ہیں اور دانتوں سے الگ ہو جاتے ہیں۔