ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 67 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 67

67 20 امیں میلیفی کا APIS MELLIFICA (The Honey Bee) امیس طبی نقطہ نظر سے شہد کی مکھی کے ڈنک میں موجود زہر کو کئی بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔قدیم طب میں بھی زہر یلے کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے کا علاج اس سے کرتے تھے۔شہد کی مکھی کے کاٹنے سے جو بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ان سے ملتی جلتی بیماریوں میں ایپیس بہت مفید ہے۔ایس کے مریض کے درد میں جلن اور چھن کا احساس ہوتا ہے جو ہمیشہ ٹھنڈک سے آرام پاتا ہے اور گرمی سے بڑھ جاتا ہے۔اس کی علامات عموماً دائیں طرف سے شروع ہوتی ہیں اور بائیں طرف منتقل ہونے لگتی ہیں۔جلد پر سخت دیکھن کا احساس ہوتا ہے اور مریض کوئی دباؤ حتی کہ کپڑے کا لمس بھی برداشت نہیں کر سکتا۔خون میں حدت اور تمازت پائی جاتی ہے اور مریض کھلی ہوا میں آرام پاتا ہے۔حرارت سے بیماری کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ہر قسم کی سوزش اور ورم میں ایپس اس صورت میں بہت مفید ہے جب ٹکور یا گرمی سے تکلیف بڑھتی ہو۔ان علامتوں کی موجودگی میں ایپس گردن توڑ بخار (Meningitis) کا بھی بہترین علاج ثابت ہوتی ہے۔اگر ایپس مین جائنٹس میں ہر وقت استعمال کروائی جائے تو مرض بگڑ کر مرگی میں تبدیل نہیں ہوتا جبکہ روایتی طبی علاج سے مینجائٹس ٹھیک بھی ہو جائے تو اس کے دیر پا منفی اثرات باقی رہ جاتے ہیں جن میں سے ایک مرگی بھی ہے۔اگر گرمی کی بجائے سردی سے تکلیف بڑھتی ہو تو ایپس جیسی علامات کے مریض کو ایپوسائینم (Apocynum) فائدہ دے گی۔