حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 55 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 55

55 دوبارہ لانے کے لئے لے جاتے اور یوں یہ سلسلہ تمام رات جاری رہا یہاں تک کہ محض اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت سے صبح کی اذان تک جلسہ ۳۵ گاہ ہر طرف سے سیدنا حضرت مصلح موعود " کی خواہش کے مطابق وسیع کر کے سب شہتیریاں دوبارہ صحیح طور پر بنا دی گئیں۔۵ اس موقع پر الفضل نے جو رپورٹ دی وہ بھی قابل ذکر ہے۔رپورٹ کا اقتباس درج ذیل ہے۔" مہمانوں کی غیر معمولی کثرت اور اژر دحام اس سال جلسہ کی ایک خاص خصوصیت تھی۔حاضرین کا ہجوم اس قدر تھا کہ تیار کردہ جلسہ گاہ ناکافی ثابت ہوئی اور خصوصاً حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی تقریر کے وقت اس قدر کثرت تھی کہ لوگ جگہ نہ ملنے کی وجہ سے جلسہ گاہ سے باہر کھڑے رہے۔اس پر حضور نے اظہار افسوس فرماتے ہوئے ذمہ دار کارکنوں کی توجہ دلائی اور منتظمین نے اس قدر ہمت اور کوشش سے کام لیا کہ ۲۷۔دسمبر کی کارروائی ختم ہوتے ہی راتوں رات جلسہ گاہ کو پہلے سے بہت وسیع کر دیا اور صبح جلسہ گاہ میں جانے والوں کو وہ بہت فراخ نظر آئی اور اس پر حضرت اقدس نے نہایت خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے دعا فرمائی۔جلسہ گاہ کی تیاری میں ساری رات مدرسہ احمدیہ کے طلباء اور دیگر اصحاب مصروف رہے۔طلبہ نے شہتیریاں اٹھا اٹھا کر لانے میں اور گارا بہم پہنچانے میں بڑی تندھی اور توجہ اور محنت سے کام کیا۔ان کام کرنے والوں میں صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ابن حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالٰی بنصرہ العزیز بھی تھے۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے اور ان کی عمر میں برکت دے۔۳۶ حضرت خلیفہ المسیح الثانی اللہ نے اس موقعہ پر نمایاں کام کرنے والے طلباء کو ایک ٹورنامنٹ کے اختتام پر میڈل عطا فرمائے اس بارہ میں الفضل کی رپوٹ یہ ہے۔