حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 54 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 54

54 آپ ان سب کے نگران اعلیٰ مقرر ہوئے۔اس موومنٹ کا مقصد نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی استعدادوں کی نشوونما اور خدمت خلق کا جذبہ پیدا کرنا تھا آپ کو سکاؤٹ ماسٹر صاحب کی رہنمائی میں اس موومنٹ کو مستحکم کرنے اور ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کی توفیق ملی اور موومنٹ اتنی ترقی کر گئی کہ بعض یورپین افسر اس کی کارگردگی دیکھنے کے لئے بعض اوقات قادیان آتے تھے اور خراج تحسین ادا کرتے تھے۔بعد میں یہ تنظیم تعلیم الاسلام ہائی سکول میں بھی جاری کر دی گئیں اور بالاخر خدام الاحمدیہ کی تنظیم کے معرض وجود میں آنے کے بعد یہ تنظیم ایک رنگ میں مجلس خدام الاحمدیہ میں ضم کر دی گئی۔آپ کی قیادت میں احمدی سکاؤٹس مختلف اوقات میں قادیان سے پیدل اس کے مضافات سٹھیالی اور تلہ وغیرہ کی نہروں اور دریائے بیاس پر جا کر کئی کئی روز خیمہ زن ہوتے رہے اور تیراکی کے مقابلے اور اردگرد کے جنگلوں میں کئی قسم کے ذہنی اور ورزشی مقابلے اور دینی تربیتی پروگرام کرتے رہے۔چونکہ آپ کی طبیعت میں بہت حیا تھی اس لئے سکاؤٹس یونیفارم کی نیکر آپ کے گھٹنوں سے ہمیشہ نیچے ہوتی تھی۔۱۹۲۷ء کے جلسہ سالانہ میں راتوں رات جلسہ گاہ کی توسیع بھی دراصل سکاؤٹس موومنٹ کا ہی ایک عظیم کارنامہ تھا۔توسیع جلسہ گاہ میں آپ کی قیادت میں جو کام ہوا اس کا ذکر گزر چکا ہے مولوی محمد صدیق امرتسری صاحب سابق مبلغ مغربی افریقہ جو خود بھی اس کار خیر میں شامل تھے اور احمدی سکاؤٹس موومنٹ کے رکن تھے بیان کرتے ہیں: " مجھے اب بھی یاد ہے اور وہ نظارہ میرے سامنے ہے جب کہ گیس یمپوں کی روشنی میں ہمارے ٹروپ (TROOP) لیڈر اور قائد حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ بڑی تیزی اور تندھی سے اپنے جملہ ساتھی سکاؤٹس کے ساتھ شہتیریاں اٹھا اٹھا کر اپنی جگہ پر رکھ رہے تھے اور کبھی گارا اپنے کندھے پر اٹھا کر لاتے اور خالی کر کے