حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 634 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 634

583 " ہم اسلام کو اس وقت تک نہیں پھیلا سکتے جب تک یورپینوں کو تعلیم کے میدان میں شکست نہ دے دیں۔" ہمارا اللہ بڑا مہربان اور فیاض ہے اس نے جماعت احمدیہ کو ذہین بچے عطا فرمائے ہیں۔خدا کی یہ عظیم برکت ضائع نہیں ہونی چاہئے یہ جماعت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سنبھالے اور ان کو اعلیٰ تعلیم دلائے۔۔۔۔۔۔اگر آپ اس میں کامیاب ہو گئے تو آپ دیکھیں گے کہ آئندہ دس سالوں میں دنیا بھر کے علمی میدانوں میں جماعت احمدیہ کے افراد کی تعداد بڑھ جائے گی " ۲۷ " تحقیق کے میدان میں احمدیوں کو اللہ تعالیٰ کے افضال حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے اور تحقیق کی راہوں پر اس طرح چلیں کہ نوع انسان کے خادم بنیں a71ee حضور نے تعلیمی منصوبہ کے اغراض میں سے ایک یہ بتایا تاکہ آئندہ دس سال کے اندر اندر جماعت احمدیہ کو چوٹی کے سو سائنس دان مل جائیں ۶۹ بین الاقوامی سطح پر منصوبے کے ممکنہ اثرات فرمایا:۔اللہ تعالیٰ اپنی وراء الوراء حکمتوں کے ماتحت قوموں اور افراد کو بے انداز افضال سے نوازتا ہے۔اس کے یہ افضال مختلف شکلوں میں نازل ہوتے ہیں اور ان کی مختلف علامتیں ہوتی ہیں۔کسی قوم کے محق میں اس کی سب سے بڑی عطا نوجوان نسل کے ذہن ہوتے ہیں۔اگر دیکھا جائے تو مادی دولت کا انحصار بھی بنیادی طور پر ذہن پر ہوتا ہے اور روحانی رفعتوں کا تعلق بھی بڑی حد تک ذہن رسا سے ہی ہوتا ہے۔اس تمہید کے بعد ایک بات تو میں احمدی بچوں سے کہنا چاہتا ہوں b