حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 546 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 546

493 تعمیل ہے " ۶۳۔رم حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" نے اس بات کا عزم کیا تھا کہ جو کام حضرت مصلح موعود خلیفة المسیح الثانی نے شروع کئے تھے انہیں کامیابی کے ساتھ اختتام تک پہنچانا ان کا فرض ہے چنانچہ ایک طرف حضور نے حضرت مصلح موعود خلیفۃ المسیح الثانی کے عہد خلافت میں شائع ہونے والے تراجم قرآن کے نئے ایڈیشن طبع کروائے جو تراجم کئے جا رہے تھے یا ان پر نظر ثانی کی جا رہی تھی ان تراجم کی تکمیل کے کام کو نہ صرف جاری رکھا بلکہ کئی اور اہم زبانوں میں تراجم شروع کروائے جن میں سے بعض حضور” کے نہی عہد خلافت میں شائع ہوئے اور کئی تراجم پر کام ہو رہا تھا کہ حضور رحلت فرما گئے اس کے علاوہ حضور نے دنیا کی اہم ترین زبانوں میں تراجم کی ترجیحات مقرر فرمائیں۔حضرت مصلح موعود کے دور میں کئی تراجم مکمل ہوئے تھے لیکن وہ غیر معیاری ہونے کی وجہ سے دوبارہ کروانے پڑے نیز بعض تراجم افریقن ممالک کی لوکل زبانوں میں کئے جا رہے تھے ان میں سے بھی بعض پر بوجوہ کام نہ ہو سکا اور اس سے زیادہ اہم زبانوں میں تراجم کا کام حضور نے جاری فرمایا:۔رض اب ہم ذیل میں تراجم کے سلسلہ میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث" کی غیر معمولی مساعی کا اسی ترتیب سے جائزہ پیش کرتے ہیں جس ترتیب سے حضور نے اپنی خلافت کے آغاز پر پیش فرمایا تھا۔حضرت مصلح موعود کے زمانہ میں انگریزی زبان میں ترجمہ اور تفسیر القرآن شائع ہوئی تھی حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " نے اس کے نئے ایڈیشن شائع کروائے نیز تفسیر القرآن انگریزی کا ایک جلد میں خلاصہ جو تقریباً ڈیڑھ ہزار صفحات پر مشتمل ہے ۱۹۷۹ء میں شائع ہوا۔جرمن زبان میں حضرت مصلح موعود کے زمانہ میں ترجمہ شائع ہو چکا تھا اس کے رم نئے ایڈیشن وقتاً فوقتاً مختلف ممالک سے شائع ہوتے رہے۔ڈچ زبان میں حضرت مصلح موعود کے زمانہ میں ترجمہ شائع ہو چکا تھا اس کو کئی ممالک سے وقتاً فوقتاً شائع کیا جاتا رہا۔