حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 547
494 ڈینش زبان میں سات پاروں کا ترجمہ مع تفسیری نوٹ شائع ہو چکا تھا اور حضرت مصلح موعود کی وفات کے وقت بقیہ تیئس (۲۳) پاروں کا ترجمہ مع تفسیری نوٹس زیر طباعت تھا۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " نے ڈینش زبان میں قرآن کریم کا مکمل ترجمہ شائع کروایا۔ช حضرت مصلح موعود کے زمانہ میں لوگنڈی زبان میں پہلے پانچ پاروں کا ترجمہ مع تفسیری نوٹس شائع ہوا تھا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " نے اس کے بقیہ پاروں کا ترجمہ مع تفسیری نوٹس مکمل کروایا اور ۱۹۷۴ء میں یوگنڈا سے اس کی اشاعت کروائی۔مغربی افریقہ کی زبان مینڈے کے اکیس (۲۱) پاروں کا ترجمہ حضرت مصلح موعود کے زمانے میں مکمل ہوا تھا اور پہلے پارے کا شائع ہوا تھا غالبا مسودہ گم ہو جانے کی وجہ سے مکمل ترجمے کا مسودہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث” کے دور میں مکمل ہوا لیکن بوجوہ شائع نہیں ہوا۔مشرقی افریقہ کی زبان لکمبا میں ترجمہ حضرت مصلح موعود کے زمانہ میں تیار تھا نظر ثانی باقی تھی۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " کے دور خلافت میں نظر ثانی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اور دوسری زبانوں کی ترجیحات کی وجہ سے اس کی اشاعت نہ ہو سکی۔انڈونیشن زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ حضرت مصلح موعود کے زمانے میں شروع ہوا تھا اور دس پاروں کا ترجمہ مع تفسیری نوٹ مکمل تھا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " نے انڈونیشین زبان میں ترجمہ مکمل کروا کر اپنے دور خلافت میں اس کی اشاعت فرمائی۔فرانسیسی زبان میں حضرت مصلح موعود کے زمانہ میں ترجمہ مکمل ہو چکا تھا اور نظر ثانی باقی تھی حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " نے بوجوہ قرآن کریم کا فرانسیسی ترجمہ از سر نو مکمل کروایا۔ہسپانوی زبان میں حضرت مصلح موعود کے زمانہ میں ترجمہ مکمل ہو گیا تھا اور نظر ثانی باقی تھی لیکن حضرت خلیفہ المسیح الثالث" کے عہد خلافت میں اس پر از سر نو کام شروع ہوا اور دو تہائی کام مکمل ہوا۔رم روی زبان میں حضرت مصلح موعود کے زمانہ میں ترجمہ مکمل ہو چکا تھا اور نظر ثانی