حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 545
فرمایا :- 492 " لرحیم۔سب سے ضروری کام تو قرآن کریم کے صحیح تراجم کا دنیا میں پھیلانا تھا چنانچہ اس سلسلہ میں حضور (المصلح الموعود۔ناقل) نے جو کام شروع کروائے ان میں سے کچھ تو پورے ہو گئے اور کچھ پورے ہونے والے ہیں انگریزی زبان میں ترجمہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں شائع ہو چکا ہے اسی طرح انگریزی زبان میں تفسیر القرآن بھی شائع ہو چکی ہے۔جرمنی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔نیز سورہ کہف کی تفسیر بھی شائع ہو چکی ہے۔ڈچ زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔تفسیری ڈینش زبان میں قرآن کریم کے پہلے سات پاروں کا ترجمہ مع مختصر نوٹ شائع ہو چکا ہے۔لوگنڈی زبان میں قرآن کریم کے پہلے پانچ پاروں کا ترجمہ مع تفسیری نوٹ شائع ہو چکا ہے۔مغربی افریقہ کی مینڈے زبان میں پہلے پارہ کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ کئی تراجم کئے جا رہے ہیں فرانسیسی زبان میں ترجمہ مکمل ہو چکا ہے نظر ثانی ہو رہی ہے۔ہسپانوی زبان میں ترجمہ مکمل ہو چکا ہے نظر ثانی ہو رہی ہے۔روسی زبان میں ترجمہ مکمل ہو چکا ہے نظر ثانی کروانی باقی ہے۔پرتگیزی زبان میں ترجمہ تیار ہے نظر ثانی کروانی باقی ہے۔ڈینش زبان میں بقیہ تیس پاروں کا ترجمہ مع تفسیری نوٹ تیار ہے طباعت کا انتظام کیا جا رہا ہے۔مشرقی افریقہ کے لئے گلویو زبان میں ترجمہ تیار ہے نظر ثانی کروانی باقی ہے۔لمبا زبان میں ترجمہ تیار ہے نظر ثانی کروانی باقی ہے۔مغربی افریقہ کے لئے مینڈے زبان میں بقیہ انتیس پاروں میں سے ہیں پاروں کا ترجمہ ہو چکا ہے نو پاروں کا ترجمہ کروایا جا رہا ہے۔انڈونیشین زبان میں دس پاروں کا ترجمہ مع تفسیری نوٹ مکمل ہو چکا ہے بقیہ زیر