حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 513 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 513

460 آیات دوسری آیات کی تفسیر کرتی ہیں اور وہی تفسیر بہتر اور اچھی اور مفید اور سب سے زیادہ صحیح تعلیم کی جا سکتی ہے جو قرآن کریم نے خود بیان فرمائی ہو۔۔۔۔۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ بھی کہا یا لکھا وہ قرآن کریم کی ہی تفسیر ہے۔یہ علیحدہ بات ہے کہ ہم میں سے بعض بعض چیزوں یا بعض مضامین کے متعلق کچھ پریشان ہوں کہ ہمیں پتہ نہیں چل رہا کہ یہ قرآن کریم کی کس آیت کی تفسیر ہے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا جیسا کہ نبی کریم میں کی ہیلی نے جو کچھ ارشاد فرمایا وہ لاکھوں احادیث جو امت مسلمہ نے بڑی محنت اور جدوجہد سے محفوظ کیں) سب قرآن مجید کی تفسیر ہے ۳۰ اس سلسلہ میں حضور نے ۱۹۶۹ء میں اپنی نگرانی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان فرمودہ تفسیر اور ارشادات کو قرآن کریم کی ترتیب کے مطابق یکجا کروانے اور تفسیر مسیح موعود شائع کروانے کا انتظام فرمایا چنانچہ حضور کے دور خلافت میں سورۃ فاتحہ سے سورۃ کہف تک کی تفسیر شائع ہوئی اور باقی سورتوں کی آیات کی تفسیر اکٹھی کرنے اس ؟؟ کا کام بھی جاری رہا۔سلسلہ میں حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے اہم اقتباسات کا انگریزی ترجمہ Essence of Islam کے نام سے شائع کروایا نیز اسلامی اصول کی فلاسفی کا انگریزی ترجمہ ایک لاکھ کی تعداد میں شائع کروایا۔خود اس ترجمہ کو لفظاً لفظاً پڑھا۔اسی طرح کئی دوسری زبانوں میں بھی تراجم شائع کروائے۔خطبہ جمعہ ۷ مارچ ۱۹۸۰ء مارٹن روڈ کراچی میں فرمایا :۔" قرآن کریم حقیقتہ ایک عظیم کتاب ہے قرآن کریم اگر قیامت تک کے لئے مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتا ہے تو قیامت تک خدا تعالیٰ کے ایسے نیک اور پاک اور مطہر بندے پیدا ہوتے رہنے چاہئیں جو معلم حقیقی یعنی اللہ تعالیٰ سے سیکھیں اور انسانوں کو قرآن کریم