حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 449 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 449

394 دنیا کے ایک کنارے پر اللہ تعالٰی کے ایک گھر کا اضافہ ہوا۔اسی طرح کینیا میں جبروک کے مقام پر "مسجد جبروک" اور "مسجد احمد یہ عمر" تریوے (ماریشس) اور مسجد اقصیٰ ربوہ " کا بھی افتتاح ہوا۔نائیجیریا میں مجلس خدام الاحمدیہ کا پہلا سالانہ اجتماع بھی اس سال ہوا اور مرکز میں لجنہ اماء اللہ نے اپنا پنجاه سالہ جشن منایا اور عورتوں اور بچیوں کی تربیت کے لئے منصوبے بنائے۔اس سال چین کے سفیر چانگ تنگ ربوہ تشریف لائے اور انہوں نے حضور کے ساتھ ملاقات کی۔حضور نے ان کو قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود کی بعض کتب بھی دیں۔اس سے اگلے سال حضور نے وکیل التبشیر صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کو چین بھجوایا تاکہ وہاں وہ دین اسلام کی اشاعت کے لئے حالات کا جائزہ لیں۔صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کا یہ دورہ بہت کامیاب رہا۔اس سال ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کو دورہ ماریشس کے دوران جماعت کی طرف سے قرآن کریم کا تحفہ دیا گیا۔پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لئے حضور نے جماعت کو صدقات اور دعاؤں کی تحریک فرمائی، مرکز سلسلہ اور پاکستان کی دیگر جماعتوں اور بعض غیر ملکی جماعتوں میں بھی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے اجتماعی دعائیں کی گئیں اور صدقات دیئے گئے۔حضور کی تحریک نصرت جہاں لیپ فارورڈ" کے تحت سکولوں اور ہسپتالوں کے اجراء کا کام اس سال بھی جاری رہا۔اور اس سال تک سکولوں اور ہلیتھ کلینکس تعداد دو درجن سے تجاوز کر گئی اور یہ سلسلہ سال بہ سال ترقی کرتا رہا حتی کہ حضور کے عہد خلافت میں نصرت جہاں کے ماتحت بننے والے سکولوں کی تعداد اکیس (۲۱) اور ہیلتھ کلینکس کی تعداد اٹھارہ (۱۸) تک پہنچ گئی اور ۵۳ لاکھ کے سرمائے سے شروع کیا جانے والا کام اللہ تعالیٰ کے فضل سے کروڑوں تک پہنچ گیا۔اس سال کشمیر میں مسجد کاٹھ پورہ کا سنگ بنیاد صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب