حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 448
393 جاری فرمائی اور ربوہ میں گھوڑ دوڑ ٹورنامنٹ کا انعقاد شروع کروایا حضور نے پانچ سالوں میں چار ہزار گھوڑے ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کی تحریک فرمائی۔حضور کے دل میں شدید خواہش تھی کہ خدا تعالیٰ کی آخری اور کامل کتاب " قرآن کریم" کی اتنی کثرت سے اشاعت کی جائے اور اس قسم کے منصوبے بنائے جائیں کہ بنی نوع انسان میں سے ہر ایک کے ہاتھ میں خدا تعالی کی کتاب دے دی جائے۔اس مقصد کے حصول کے لئے آغاز کے طور پر حضور نے پانچ سالہ پروگرام کے تحت دس لاکھ گھروں میں دس لاکھ قرآن کریم پہنچانے کا اعلان فرمایا نیز مرکز سلسلہ میں طباعت و اشاعت قرآن عظیم کے لئے ایک ادارہ بھی قائم فرمایا اس موقع پر لجنہ اماء اللہ کی طرف سے دو لاکھ روپے اشاعت قرآن کریم کے لئے حضور کی خدمت میں پیش کئے گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں قرآن کریم کی مختلف سورتوں کی آیات کی جو تفسیر مختلف مقامات پر پھیلی ہوئی تھی اسے یکجا کروانے کا کام حضور جاری فرما چکے تھے اس سلسلہ میں اس سال تفسیر آل عمران اور سورۃ النساء شائع ہوئی۔اس سال حضور نے مسجد اقصیٰ ربوہ۔۔۔۔اور جامعہ نصرت ربوہ کے سائنس بلاک کا افتتاح فرمایا :- جیسا کہ احباب جانتے ہیں پہلے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر مہمان تعلیم الاسلام ہائی سکول تعلیم الاسلام کالج۔نصرت گرلز ہائی سکول اور نصرت گرلز کالج اور جماعت کے دوسرے تعلیمی اداروں میں ٹھرا کرتے تھے۔چونکہ اس سال حکومت پاکستان نے جماعت کے سارے تعلیمی ادارے قومی تحویل میں لے لئے اس لئے اس سال اور آئندہ کے لئے جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے قیام کا مسئلہ پیدا ہو گیا۔اس مشکل سے نبٹنے کے لئے حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے جلسہ کے مہمانوں کے قیام کے لئے بیرکس بنانے کی تحریک فرمائی حضور کی اس تحریک پر احباب جماعت نے انتہائی والہانہ رنگ میں لبیک کہا۔اسی سال نجی میں "مسجد محمود " کا افتتاح ہوا اور اس طرح حضور کے عہد خلافت میں