حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 450
نے رکھا۔395 قرآن کریم کی اشاعت کے سلسلہ میں حضور نے جلسہ سالانہ ۱۹۷۲ء پر بتایا۔سواحیلی زبان میں ترجمہ قرآن کریم پانچ ہزار کی تعداد میں شائع وو ہوا یوگنڈی زبان میں پانچ پاروں کی طباعت ہوئی۔سویڈش زبان میں قرآن کے اکیس پاروں کا ترجمہ تیار ہو چکا ہے۔" الـ الله مصائب کو بشاشت کے ساتھ برداشت کرنے کے لئے حضور نے آنحضرت میں ایم کی متابعت میں چہروں پر بشاشت پیدا کرنے کی تحریک فرمائی اور فرمایا۔خورد مسکرانا سنت نبوی ہے اس واسطے میں نے پہلے بھی متعدد بار کہا ہے کہ مجھے بھی اور مجھ سے پہلوں کو بھی بڑے مصائب اور پریشانیوں میں سے گزرنا پڑتا رہا ہے مگر ہماری مسکراہٹ کوئی چھین نہیں سکا۔۱۲ نواں سال (۱۹۷۳ء) اس سال حضور نے یورپ کا تیسرا دورہ فرمایا۔اس دورے کا بنیادی مقصد یورپ میں تبلیغ اور قرآن کی اشاعت کے وسیع سے وسیع تر منصوبوں اور وہاں پر ایک اعلیٰ قسم کا پریس قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔حضور نے اس دورے کے دوران انگلستان، ہالینڈ، جرمنی، سوئٹرز لینڈ، اٹلی، سویڈن اور ڈنمارک کا دورہ فرمایا۔لندن میں طباعت کے مختلف اداروں میں بھی تشریف لے گئے اور قرآن کریم کی اشاعت و طباعت وغیرہ کا جائزہ لیا تاکہ ایسے اقدامات اختیار کئے جائیں کہ جماعت اپنے محدود وسائل کے باوجود قرآن مجید کو دنیا کے گھر گھر میں پہنچا سکے۔مخالفت کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے جماعت کو نصیحت فرمائی۔دنیا تیوریاں چڑھا کے اور سرخ آنکھیں کر کے تمہاری طرف دیکھ رہی ہے۔تم مسکراتے چہروں سے دنیا کو دیکھو۔" ۱۹۷۳ء میں حضور نے ربوہ میں جدید پریس کا سنگ بنیاد رکھا، ربوہ کو سرسبز و شاداب بنانے اور شجر کاری کا منصوبہ بنایا اور اس کے آغاز کے طور پر دس ہزار درخت