حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 261 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 261

246 دیتا لیکن آپ ثابت قدم رہے اور اللہ تعالیٰ پر کامل تو کل کر کے خدمت میں لگے رہے اور کبھی شکوہ نہ کیا۔آپ کو خدا تعالیٰ نے جن آزمائشوں میں سے گزارا ان کو آپ نے پورا کر دکھایا حتی کہ حضرت مصلح موعود کی وفات پر اللہ تعالی نے اپنے اٹل قانون کے مطابق فیصلہ فرما دیا اور آپ کو امامت کے عظیم الشان منصب پر فائز کر کے ساری جماعت کی گردنیں آپ کے آگے جھکا دیں۔ان سب خدمات کو یکجا طور پر بیان کرنا جو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک اور تہ بہ تہ سلسلے وار باہم پیوست ہیں) آسان کام نہیں اس لئے ان کی طرف صرف اشارہ ہی کیا جا سکتا ہے۔گذشتہ باب میں تعلیم کے متعلق آپ کی اہم خدمات ، جن کو آپ مسلسل ستائیں سال تک سرانجام دینے کی توفیق پاتے رہے، کا کسی حد تک ذکر گزر چکا ہے۔جن لوگوں کو آپ کی شخصیت کو اس دوران دیکھنے کا موقع ملا ان کی روایات بیان کی گئی ہیں جو آپ کی پاکیزہ سیرت پر روشنی ڈالتی ہیں۔موجودہ باب میں تعلیم کے علاوہ آپ کی خدمات کو یکجا طور پر اکٹھا کر کے بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور آپ کی صلاحیتیں جس انداز سے ان خدمات کے دوران جلوہ گر ہوئیں اور دیکھنے والوں نے جس طرح دیکھا اور بیان کرنے والوں نے جس طرح بیان کیا اس کا ذکر بھی مختصراً کیا جائے گا، حضور کی یہ خدمات ایک طرف تو جماعت کی ذیلی تنظیموں کی قیادت پر محیط ہیں اور دوسری طرف صدر انجمن احمدیہ کے مختلف شعبوں اور کچھ عرصے کے لئے صدر انجمن احمدیہ اور انجمن احمدیہ تحریک جدید اور انجمن احمدیہ وقف جدید کی بطور ممبر نگران بورڈ عمومی نگرانی پر حاوی ہیں انسان یہ سوچ کر حیرت میں پڑ جاتا ہے کہ کس طرح آپ ایک ایک وقت میں کئی کئی انسانوں کا کام کرتے رہے اور کس طرح اللہ تعالیٰ آپ کی توفیق میں غیر معمولی وسعت پیدا فرماتا رہا اور آپ کو خلیفہ وقت کا دست و بازو بن کر کامل اطاعت اور محبت کے ساتھ ایسی مقبول خدمات کی توفیق دیتا رہا۔حضرت مصلح موعود جنہیں آپ سے بے حد محبت تھی اور قدرتی حجاب کے باوجود