حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 260 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 260

245 جماعت کے مرکزی اداروں اور ذیلی تنظیموں میں آپ کی قابل قدر خدمات جیسا کہ گزشتہ باب میں لکھا گیا ہے۔آکسفورڈ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد جب حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب واپس قادیان تشریف لائے تو آپ چونکہ خدمت دین کے لئے خلیفہ وقت حضرت المصلح الموعود کی خدمت میں زندگی وقف کر چکے تھے اس لئے آکسفورڈ سے آتے ہی آپ کو سلسلہ عالیہ احمدیہ کے اہم کاموں میں خدمت پر لگا دیا گیا۔خلافت ثالثہ کے عظیم منصب پر فائز ہونے سے پہلے ستائیس (۲۷) سال تک آپ بنیادی طور پر تعلیم کے شعبہ سے متعلق رہے لیکن ساتھ ساتھ آپ کو جماعت کی ذیلی تنظیموں کی مسلسل قیادت کرنے کے علاوہ جماعت کے مرکزی اداروں کے لئے بیش از بیش خدمات کی توفیق ملتی رہی اور آپ کی خدمات بیک وقت کئی شعبوں میں تقسیم ہوتی رہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان میں مسلسل اضافہ ہو تا رہا۔بالخصوص حضرت المصلح موعود خلیفہ المسیح الثانی میں بیٹی کی آخری لمبی بیماری کے دوران تو آپ پر ذمہ " داریوں کا بوجھ بڑھتا ہی گیا۔خدمات کے ساتھ ساتھ آپ کو مختلف آزمائشوں میں سے بھی گزرنا پڑا۔جماعت کے بعض اندرونی فتنے اٹھے جن کے ہدف آپ ہی تھے اور اس سے قبل بیرونی طور پر بھی آپ کو ۱۹۵۳ء کے فتنے کے دوران قید و بند تک کی آزمائشوں میں سے گزرنا پڑا۔آپ کے بارہ میں حضرت مصلح موعود کے آخری ایام میں بعض حلقوں کی طرف سے اتنا زہر اگلا گیا اور آپ کی کردار کشی کے لئے اتنا بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا کہ اگر کوئی اور ہوتا تو وہ اس پروپیگنڈا سے گھبرا کر صبر کا دامن چھوڑ رم