ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 72 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 72

ختم ہو جائے۔بچہ۔شادی بیاہ کی کون سی رسمیں اسلام نے جائنہ قرار دیں۔ماں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی شادیوں اور آپ کی بیٹی کی شادی کا ہم پڑھ چکے ہیں انتہائی سادگی سے نکاح ہوتا جس میں حسب توفیق مہر مقرر ہوتا۔جہیز بھی حسب توفیق دیا جاتا۔دلہن کو سجا کہ رخصت کیا جاتا۔پھر ولیمہ کی دعوت بھی ہوتی۔یہ بھی بڑی سادہ سی ہوتی سب بیویوں کے ولیمہ کی نسبت حضرت زینب کا ولیمہ بڑے پیمانے پر کیا ( بخاری کتاب النکاح باب الولیمیتہ الحق) اس موقع پر خواتین کے پردے کی ابتدائی آیات نازل ہوئیں جس سے آپ کی بیویوں پر پردے کی پابندی لگائی گئی اور اس طرح آپ کے گھر غیر لوگوں کا آزادانہ داخلہ رک گیا۔اس کے بعد اور بھی آیات نازل ہوئیں جن سے مکمل پردے کے متعلق ہر بات وضاحت سے بیان فرمائی گئی۔پردے کی بات نکل آئی اب میں آپ کو حضرت زینب کے متعلق نیا دوں۔ان کی بہت سی خوبیوں میں سب سے نمایاں ان کا صدقہ و خیرات تھا بہت نیک۔سچ بولنے والی رشتہ داروں سے پیار محبت سے پیش آنے والی تھیں۔حضرت عائشہ ان کی خوبیوں کا رشک سے ذکر کر نہیں۔حضرت عائشہ فہمی سے روایت ہے کہ ایک دفعہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کو مخاطب کر کے فرمایا۔تم میں سے جو سب سے زیادہ لیے ہاتھوں والی ہے وہ میری وفات کے بعد سب سے پہلے